کیفیات قلبی جلا کے ساتھ ابدالعباد کامیابی کا سبب بنتی ہیں۔عبدالقدیر اعوان

لندن(ویب ڈیسک ) امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا لندن (انگلینڈ) میں سراج منیرا کانفرنس سے خطاب

 میں کہا ہے کہ کیفیات قلبی جلا کے ساتھ ابدالعباد کامیابی کا سبب بنتی ہیں۔ زندگی کو اطاعت محمد الرسول اللہ ﷺ سے مزین کرنا ہے قرآن کریم میں ارشاد ہے کہ کوئی زی روح ایسا نہیں جس کا رزق اللہ کریم نے اپنے ذمہ نہ لیا ہو۔ہر فرد کے اندر اللہ کریم حق اختیا ر کرنے کی استعداد رکھ دی ہے اب یہ ہر ایک کا اپنا فیصلہ ہے کہ کون حق کا راستہ اختیار کرتا ہے اور کون انکار کا راستہ اختیار کرتا ہے۔ہمارے تمام مسائل کی وجہ چاہے انفرادی ہوں یا اجتماعی ان سب کا سبب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حکم ادولی ہے نافرمانی ہے۔اور ان تمام مسائل کا حل آپ ﷺ کی اطاعت میں ہے اتباع میں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اللہ کریم ستر ماؤں سے زیادہ اپنے بندے سے پیار کرتے ہیں مگر ضرورت انابت کی ہے اس خالق نے نہ صرف ضرورت بلکہ احساس ضرورت اورضرورت کی تکمیل کے زرائع بھی عطا فرمائے۔ہر ایک کی ہر جگہ ہر وقت ہر ضرورت کو پورا فرمانا اُس رب کائنات کی شان ِ ربوبیت ہے۔اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ کا حکم ماننا اور ایسا ماننا کہ نہاں خانہ دل تک اس میں شامل ہو اسے اطاعت کہیں گے۔بندہ مومن کی نشانی یہ ہے کہ جب اس کے پاس اللہ کا حکم آتا ہے تو وہ اس کی اطاعت کرتا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ تقوی یہ ہے کہ بندگی کے ہر عمل کو دیکھا جائے کہ کوئی عمل مجھ سے ایسا نہ ہوجائے جس سے میرے اللہ کریم مجھ سے ناراض ہو جائیں اس ڈر کو تقوی کہتے ہیں۔ہر وہ کام جو نبی کریم ﷺ کے اتباع میں کیا جائے گا اُسے نیک عمل کہا جائے وہی نیکی ہے جو آپ ﷺ کی سنت ہے جو آپ ﷺ کا ارشاد ہے۔اللہ کریم ہم سب کا مل بیٹھنا قبول فرمائے۔