نیویارک ( ویب ڈیسک )ملعون سلمان رشدی پر امریکا میں چاقو حملہ ہوگیا ، گستاخ رسول شدید زخمی ہوگیا ۔ انجام کو پہنچنے کا امکان ہے ۔
برطانوی نشریاتی ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کےمطابق سلمان رشدی پر حملہ امریکی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں اس وقت ہوا جب وہ ایک تقریب سے خطاب کیلئے اسٹیج پر پہنچا تھا ۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کی صبح سی ایچ کیو 22 کے عنوان سےمنعقدہ تقریب میں سلمان رشدی کوخطاب کرنا تھا اور جیسے ہی وہ اسٹیج پر آیا ایک شخص نے اس پر حملہ کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حملے کےفوری بعد سلمان رشدی کو وہاں سے لے جایا گیااور اسپتال میں منتقل کردیا گیا، جبکہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔