جنیوا (ویب ڈیسک )اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کی امداد کیلئے اس کی حالیہ اپیل کا 600 ملین ڈالر کا ہدف مکمل ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹ
کے مطابق عالمی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کیلئے عالمی ادارے کی تازہ اپیل اب 100 فیصد فنڈڈ ہے۔
اقوام متحدہ نے ستمبرمیں جینیوا میں ہونے والے اجلاس میں عالمی ڈونرز سے افغانستان کیلئے فوری مدد کی درخواست کی تھی۔اس امداد کے مرکزی ڈونرز امریکا، یورپی ملک اور جاپان ہیں۔ فنڈز سے افغانستان میں 11 ملین افراد کی مدد کی جانی ہے۔