اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان انٹرا سکولز نیٹ بال چیمپئن شپ 27 جنوری سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہو گی۔
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے اسکولوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی، چیمپئن شپ 29 جنوری تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔