لاہور(ویب ڈیسک) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور محمد عمر شیخ نے گجر پورہ زیادتی کیس کے متعلق ٹی وی چینل پر دئیے گئے اپنے
بیان پر عوام سے معذرت کر لی ہے، شہریوں کے نام جاری پیغام میں سی سی پی او عمر شیخ نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں لاہور میں کہیں بھی کوئی جرم ہو تو وہ بطور سربراہ لاہور پولیس میری ذمہ داری ہے کہ اس واردات کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کروں۔
لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ہماری جس بہن کے ساتھ ظلم ہوا اس پر میرا دل بھی اتنا ہی دکھی ہے جتنا کسی بھی پاکستانی شہری کا ہے۔ وہ میری بہن، بیٹی ہیں اور اس حوالے سے میں نے قطعاََانہیں ذمہ دار نہیں ٹھہرایا بلکہ جس طرح میں اپنے بچوں اور عزیز و اقارب کو احتیاط کا کہتا ہوں اسی طرح میں اس سانحہ کے بعد عوام تک محتاط حکمت عملی اختیار کرنے کا پیغام پہنچانا چاہتا تھا۔
میں اعتراف کرتا ہوں کہ یہ پیغام پہنچانے کے لئے میں شاید درست الفاظ کا چناو نہ کر پایا۔ میرے کہے الفاظ سے میری بہنوں، بیٹیوں، ماو¿ں، بھائیوں اور سول سوسائٹی سمیت جس جس کی بھی دل آزاری ہوئی ہے میں ان سب سے معذرت خواہ ہوں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس واردات کے ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کروں گااور متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔