ماضی کے حکمران ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل کر چلے گئے ، وزیر اعظم

لاہور (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ریور راوی منصوبے میں نئے پاکستان کا تصور نظر آرہا ہے۔کئی مرتبہ ایسا لگا کہ آگے

نہیں جاسکتے کوئی دیوار آگئی لیکن اگر ادارے مضبوط اور خواب بڑھے ہوں تو تمام مشکلات سے مقابلہ کرنے کی قابلیت اور صلاحیت بڑھ جاتی ہے ۔
راوی ریور فرنٹ اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہاکہ 31 سال پہلے شوکت خانم ہسپتال کا سفر شروع ہوا اس کی تعمیر میں کئی رکاوٹیں آئیں اس کے20 سال بعد میانوالی میں نمل یونیورسٹی بناتے وقت بھی بہت سی رکاوٹوں کا سامنا رہا آج اس منصوبے کو دیکھ کر مجھے نیا پاکستان نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت مشکلات ہیں کیونکہ ماضی کے حکمران ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل کر چلے گئے ہیں ۔بدقسمتی سے کچھ لوگ مشکلات کو نئے پاکستان سے جوڑ رہے ہیں ہمیشہ یاد رکھو بڑے خواب دیکھنے والا ہی بڑے کام کرتا ہے ، بڑی سوچ والا ہی زندگی میں بڑے کام کرتا ہے ، چاند پرجانے کا کسی نے سوچا تھا اور بالآخر چاند پر جانے میں کامیاب ہوگیا، دیوانے ہی بڑے کام کرتے ہیں انسان اشرف المخلوقات ہے اس کو اللہ تعالیٰ نے بڑی صلاحیت دی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ نے فرشتوں کو بھی کہا تھا انسان کے سامنے جھکو کیونکہ میں نے انسان کوجو طاقت دی ہے وہ تمہیں بھی نہیں دی لیکن ہم اپنی صلاحیت کو جانتے نہیں کیونکہ ہمارا عزم اور سوچ ہی بڑی چھوٹی ہے ۔سوچ یہ ہوتی ہے کہ اقتدار میں آئے اپنی شوگر ملز لگالیں فیکٹریاں لگائیں پیسہ بنا کر لندن میں بڑے بڑے گھر لے لئے پھر ہم اسی تک محدود رہ جاتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بڑی سوچ والا مہاتیر محمد جس نے ملائیشیاءمیں نیا شہر بنایا ہے ملیشیاءکا دارالخلافہ مہاتیر محمد نے بنایاہے جب وہ شروع کررہا تھا تو لوگ کہہ رہے تھے ناکام ہو جائے گا اتنا خرچہ کہاں سے آئے گا آج اس شہر کودیکھ کر عقل دھنگ رہ جاتی ہے دنیا کے ہر بڑے کام کے پیچھے ایک بڑی خواب ہوتی ہے جب مجھے راوی منصوبے کا پتہ چلا تو مجھے بتایاگیا کہ اس منصوبے کی پہلے سے سوچ تھی مجھے علم تھا یہ منصوبہ کیوں کامیاب نہیںہوا کیونکہ جو لوگ اس متعلق سوچ رہے تھے ان کی نمبر ون ترجیح ملک نہیں بلکہ یہ سوچ رہے تھے کہ اقتدار میں آکر کتنی دولت بنا ئی۔ ایسی سوچ والے کبھی بھی بڑی چیزیں اور بڑا کام نہیں کرسکتے جو لوگ بڑے کام کے پیچھے جاتے ہیں وہ کشتیاں جلا کر جاتے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ جب آپ اس کے پیچھے جاتے ہیں تو واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوتا پھر ہی انسان کا کوئی کارنامہ سامنے آتا ہے جب انسان فیصلہ کرلیتا ہے کہ میں نے اب یہ ہرصورت کرنا ہے پیچھے کا کوئی راستہ نہیں پھر ہی انسان کی پوشیدہ صلاحیتیں سامنے آتی ہیں نیا شہر بنانا آسان نہیں مشکل کام ہے۔
۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان بنانے کے پیچھے ایک عظیم خواب تھا ۔ مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر ایک فلاحی ریاست ، مدینہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست بنی تھی ۔ غریب طبقے کی ذمہ داری ریاست نے لی۔

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کی مہم جاری،تعلیمی اداروں میں جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کیاگیا

کراچی( نمائندہ رنگ نو ) الخدمت کی جانب سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں جراثیم کش ادویہ کا اسپرے جاری ہے ۔الخدمت نے بارشوں کے بعد سے اب تک 

...

... مزید پڑھیے

صدر عارف علوی کی علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر اہلِخانہ سے تعزیت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر ان کے اہلِخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

...

... مزید پڑھیے

کراچی میں 100ارب کی سرکاری جائیداد قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے کراچی میں 100ارب روپے سے زائد کی سرکاری جائیداد قبضہ مافیا سے

... مزید پڑھیے

تعلیم

پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کےسالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا (تعلیم)

 راولپنڈی(تعلیم ڈیسک)پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی

... مزید پڑھیے

سندھ میں سیکنڈری کلاسز28 ستمبرسے شروع کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک) سندھ کے تعلیمی اداروں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل 28 ستمبرسے شروع کرنے

... مزید پڑھیے

چھٹی تا آٹھویں کلاس کی تدریس شروع نہ کرنا قابل مذمت ہے،علیم قریشی (تعلیم)

کراچی (نمائندہ رنگ نو) الائنس آف پرائیویٹ اسکولز سندھ کے چیئر مین علیم قریشی ،سیکریٹری جنرل حنیف جدون نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے پانچویںسے آٹھویں

... مزید پڑھیے

کھیل

وائٹالٹیبلاسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ایک میچ کھیلا جائے گا

ساﺅتھمپٹن (اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں چار دن آرام

... مزید پڑھیے

ڈلن ڈو پریزکرکٹ جنوبی افریقہ ویمن کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

جوہانسبرگ (اسپورٹس ڈیسک ) کرکٹ جنوبی افریقہ نے ڈلن ڈو پریز کو آئندہ تین سال تک کے لئے جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کا

... مزید پڑھیے

پی سی بی نے پی ایس ایل 2020 کے باقی میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ا یچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان

... مزید پڑھیے

تجارت

وزیراعلیٰ بوچستان جام کمال نے دیگروزراءاعلیٰ سے بھی زیادہ ٹیکس دیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک )سال 2018ءکی ٹیکس ڈائریکٹری میں چاروں وزرائے اعلیٰ میں سے سب سے زیادہ ٹیکس وزیراعلیٰ

... مزید پڑھیے

کورونا وسیلاب سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں عالمی بینک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عالمی بینک نے کہاہے کہ کوروناوائرس کی وبا کے اثرات کوکم کرنے اورسیلابوں سے نمٹنے کیلئے بینک سندھ

... مزید پڑھیے

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارفضائی سفر ٹرین سے بھی سستا ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارفضائی سفر ٹرین سے بھی سستاہوگیا۔پی آئی اے نے نیا کرایہ جاری کرکے سب

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں، ڈبلیو ایچ او

جنیوا( ویب ڈیسک ) عالمی ادارہ صحت نے بچوں میں کورونا سے متعلق احتیاط کی ہدایات جاری کردیں۔عالمی ادارہ صحت نے بچوں میں

... مزید پڑھیے

بین الافغان مذاکرات ہماری مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے ،شاہ محموقریشی

دوحا( ویب ڈیسک )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بین الافغان مذاکرات ہماری مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے وزیر خارجہ

... مزید پڑھیے

ملائیشیا کی پاکستان سمیت 23ممالک کے شہریو ں پر ملک میں داخلے پر پابندی

کوالالمپور( ویب ڈیسک )ملائیشیا نے پاکستان سمیت ان 23 ممالک کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی جہاں ڈیڑھ لاکھ

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

ڈراموں کے مواد سے متعلق شکایات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)پیمرا نے ڈراموں کے مواد کے حوالے سے شکایات کا جائزہ لینے کےلئے کمیٹی تشکیل دینے کا

... مزید پڑھیے

اپنے ساتھ ہمیشہ دو گارڈز رکھتی ہوں،اداکارہ سارہ خان کا انکشاف

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے ساتھ دو گارڈز رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ ایسا ہو جہاں ہمیں گارڈز رکھنے کی ضرورت

... مزید پڑھیے

عورتوں کے ساتھ ساتھ مردوں کوبھی اخلاقی اقدار سکھائیں، یاسر حسین

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں عورتوں کے ساتھ مردوں کو بھی اخلاقی اقدار سکھانی چاہیے۔ انہوں نے کراچی میں

... مزید پڑھیے

دسترخوان

آم دسترخوان کی جان

یاسمین شوکت

آم کا سیزن جاری ہے اور لوگ آم سے بھر پور انداز میں لطف اندوز ہو رہے ہیں اور یہ سیزن میں دستر خوان کی جان ہے ۔ پاکستان میں کورونا وائرس

... مزید پڑھیے

اسپائسی فش اسٹکس

قرة العین
اجزا
مچھلی کے فلے۔۔ 500 گرام

... مزید پڑھیے

بلاگ

عورت کی عزت کیجئے (بلاک)

روبینہ عبدالقدیر

 معاشرے کو ایسے مردوں کی ضرورت ہے جو عورت کو ملکہ سمجھنے والے ہوں، جو عورت کی عزت و احترام کرنا جانتے ہوں، جو غیرت مند ہوں، جن کی

... مزید پڑھیے

شہادت امام حسین (بلاک)

غزالہ عزیر 

انسانی مزاج عظمت اور شہرت کے معاملے میں عجیب ہے۔ جو شخصیت، عظمت اور شہرت کی بلندی پر پہنچتی ہے۔ انسانی مزاج انہیں حقیقت کی نسبت افسانوی

... مزید پڑھیے

خوش گوار زندگی کے اصول (بلاک)

امیمہ ظفر

خوش رہنا اور دوسروں کو خوش رکھنا ایک فن ہے جوسیکھنا پڑتا ہے اور یہ نعمت بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے۔

... مزید پڑھیے