لاہور( ویب ڈسیک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ
ٹویٹر کو جوائن کر لیا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ عوام کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے نواز شریف نے ٹویٹر کو جوائن کر لیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ محمد نواز شریف کا ٹویٹر ہینڈل (@NawazSharifMNS) ہے۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پہلا ٹویٹ کرتے ہوئے ”ووٹ کو عزت دو“لکھا ۔پہلے روزہی نواز شریف کو فالوکرنے والوںکی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا۔