
مظفرآباد( ویب ڈیسک ) آزاد کشمیر کے انتخابات 2021میں پاکستان تحریک انصاف کے بلے کا جادو چل گیا ۔ 25نشستوں پر کامیابی
حاصل کر کے پہلے نمبر پر آ گئی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن تیسرے نمبر پر چلی گئی ۔ایل اے 16باغ کے چار ہولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ آج ہو گا ۔
پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات میں 44میں سے5 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے 10نشستوں پر فتح حاصل کی ،ن لیگ 6نشستیں اپنے نام کر سکی ۔اے جے کے پی پی نے ایک اور مسلم کانفرنس نے بھی ایک نشست حاصل کی ۔
یاد رہے کہ توقع ظاپر کی جارہی تھی کہ آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی واضح برتری حاصل کر ے گی تاہم اب نتائج آنے کے بعد پی ٹی آئی اکیلی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے ۔




































