
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطائ اللہ تارڑ کو ہتھکڑی لگا
کر بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عطاءاللہ تارڑ کی گرفتاری آمرانہ اور فسطائی ذہنیت کی عکاسی ہے ۔
اےک بےا ن مےں مرےم اورنگزےب کا کہنا تھا کہ پاکستانی جان لیں کہ اب احتجاج کرنے پر ہتھکڑی پہنائی جائے گی، قید کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا عطا اللہ تاڑر کو ہتھکڑی پہنا کر بکتر بند گاڑی میں دہشت گردوں کی طرح عدالت میں پیش کرنے پہ شرم آنی چاہئیے ان کی گرفتار ی فسطائی ذہنیت رکھنے والے عمران صاحب کے دور میں احتجاج بھی سنگین جرم بنا دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عطاءتارڑ کی ہتھکڑیاں عمران صاحب کے غیرجمہوری دور کا ثبوت ہے۔ عمران صاحب س±ن لیں ووٹ چوری کے خلاف احتجاج اب نہیں رکے گا ۔




































