
اسلام آباد( ویب ڈیسک،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل ) صدر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف شہری کی اپیل منظور
کر تے ہوئے شہری کو این او سی فیس کی مد میں ادا کردہ 11 لاکھ روپے سے زائد کی رقم واپس کرنے کا حکم دیدیا ۔
صدر مملکت کا شہری کو سی ڈی اے ، اسلام آباد کو سی این جی اسٹیشن این او سی فیس کی مد میں ادا کردہ رقم واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق کسی بھی شخص کو خلاف قانون اپنے مال سے محروم نہیں کیا جاسکتا آئین پاکستان ہر شخص کو قانون کے مطابق منصفانہ سلوک کرنے کی یقین دہانی کراتا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہری کی خاص مقصد کیلئے جمع کرائی ہوئی رقم قانون کی عدم موجودگی میں ضبط نہیں کی جا سکتی سی ڈی اے بورڈ کا فیصلہ 2013ءسے پہلے کے کیسز پر لاگو نہیں ہوتا 007ءمیں بورڈ کا متعلقہ قانون وجود نہیں رکھتا تھا لہذا معاملے پر اطلاق نہیں ہوتا وفاقی محتسب کے فیصلے میں معاملے کے ان پہلوو¿ں کو نظر انداز کیا گیا وفاقی محتسب کا فیصلہ مسترد، شکایت کنندہ کو رقم واپس کی جائے۔
واضح رہے کہ میجر (ر) مسعود باجوہ نے اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشن کے قیام کیلئے 2007ءمیں این او سی فیس جمع کرائی تھی متعلقہ اداروں سے این او سی وقت پر نہ ملنے پر شکایت کنندہ نے رقم واپسی کا مطالبہ کیا تھا شہری نے رقم واپس نہ ملنے پر سی ڈی اے کے خلاف وفاقی محتسب کو سال 2020ءمیں درخواست جمع کرائی وفاقی محتسب نے شکایت کنندہ کی درخواست زائدالمعیاد ہونے کے باعث مسترد کر دی تھی شہری نے صدر مملکت کو اپنے حق کی خاطر وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔




































