اسلام آباد: حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا لانگ مارچ روکنے کا فیصلہ کرلیا ۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ لانگ مارچ کو طالقت سے روکا جائے گا اور
مذاکرات بھی نہیں کیے جائیں گے ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں کالعدم جماعت کے لانگ مارچ کو جی ٹی روڈ پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے لانگ مارچ کو طاقت سے روکا جائے گا اور کسی قسم کے مذاکرات بھی نہیں کیے جائیں گے ۔
ادھر کالعد تحریک لبیک کے کارکنان کا احتجاج جاری ہے۔ حکومت نے کالعدم تحریک لبیک کے مظاہرین کو روکنے کیلئےرینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔