کراچی،لاہور(رنگ نو ڈیسک پاکستان پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنےکا اعلان کردیا،حکومت اور ایسوسی ایشن کے درمیان
مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
حکومت نے اسٹیک ہولڈرز کے مارجن میں فی لیٹر 99پیسے اضافی کردیا ہے۔پٹرولیم ڈیلرز نے 9روپے پر لیٹر اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔
پٹرولیم ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔تاہم چھ ماہ بعد پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کا جائزہ لیا جائے گا۔