گوادر میں ہزاروں خواتین کی ریلی بلوچستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے:سراج الحق

لاہور( نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ”گوادر کو حق دو تحریک“ کے تحت ساحلی شہر میں ہزاروں خواتین کی ریلی بلوچستان کی تاریخ

کا پہلا واقعہ ہے۔ عورتوں کا اپنے شیرخوار بچے اٹھا کر سڑک پر آنا معاملے کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ صوبے میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ دیہی خواتین سڑکوں پر آئی ہوں۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے ”گوادر کو حق دو“ تحریک کے روحِ رواں جماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل مولانا ہدایت الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت نے منصورہ سے ٹیلی فون کے ذریعے مولانا ہدایت الرحمن سے رابطہ کیا اور انھیں تحریک کو بھرپور طریقے سے جاری رکھنے کی ہدایات دیں۔ مولانا ہدایت الرحمن نے امیر جماعت کو مکمل صورت حال سے آگاہ کیا۔

 سراج الحق نے کہا گوادر کے وسائل پر کچھ مافیاز نے قبضہ کر رکھا ہے ۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مجبوروں کی آواز سنیں۔مظاہرہ نے ثابت کردیا کہ علاقہ کے عوام اپنے حقوق ملنے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ گوادر کو گیم چینجر کہا جاتا ہے مگر وہاں صدیوں سے بسنے والے بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔ حکمرانوں کا رویہ خود لوگوں کو تشدد کی طرف راغب کر رہا ہے۔ جب جمہوری معاشروں میں عوام کو حق نہیں ملے گا تو وہ مجبوراً دوسرا راستہ اختیار کریں گے۔ غریب ماہی گیروں سے روزگار چھین لیا گیا۔ علاقے میں لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا تک دستیاب نہیں۔ خواتین نے گھر کے مرد حضرات کا روزگار ختم ہونے کی وجہ سے مظاہرہ کیا۔ حکمران بتائیں کہ علاقے کے غریب لوگ کدھر جائیں۔ ساحلی شہر میں ہزاروں لوگ مولانا ہدایت الرحمن کی قیادت میں بیس روز سے سڑک پر بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ چترال سےگوادر تک ملک کے عوام ”تبدیلی“ کے مضر اثرات سے متاثر ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمران جان لیں کہ ”گوادر کو حق دو”تحریک مسائل کے حل تک ختم نہیں ہوگی۔ گونگے بہرے حکمران عوامی مسائل پر کان نہیں دھرتے بلکہ ان کی سیاست کا مرکزومحور اپنے مفادات کا تحفظ ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں موجود وڈیروں، کرپٹ سرمایہ داروں کو اپنا مال بنانے کی فکر ہے۔ بلوچستان کے پورے مکران ڈویژن میں غربت اور وسائل کی عدم موجودگی بدترین صورت حال اختیار کر چکی ہے۔ معدنیات اورقدرتی وسائل کی دولت سے مالامال صوبے کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ نہ کیا گیا تو لاوا بری طرح پھٹے گا۔

سراج الحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں اعلان کیے گئے بلوچستان پیکیج پر اب تک عمل درآمد نہیں ہوا۔ صوبے میں انفراسٹرکچر کا برا حال، نوجوان بے روزگار ، مہنگائی، بدانتظامی بلوچستان کا مقدر بن چکی۔ حکمران اور وڈیرے جان بوجھ کر لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھتے ہیں۔ تینوں بڑی جماعتیں بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئیں۔ مسنگ پرسنز کا مسئلہ اب تک موجودہے۔ سالہاسال سے مائیں اپنے بچوں کی شکلیں دیکھنے کو ترس گئیں۔ وزیراعظم نے جو بھی دعویٰ کیا اس کے خلاف عمل کیا۔ پی ٹی آئی ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے۔ سوا تین سالوں میں لوگوں میں محرومیاں اور مایوسیاں بانٹیں گئیں۔ عوام کو وڈیروں، نوابوں، چودھریوں اور خوانین سے نجات چاہیے۔ قوم کو اپنے حقوق کے لیے پرامن جمہوری جدوجہدکا آغاز کرنا پڑے گا۔ پڑھے لکھے نوجوان آگے آئیں اور جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کریں۔

امیر جماعت نے کہا کہ ملک کے ہر حصے میں عوام حکمرانوں کو کوس رہی ہے۔ مہنگائی کے طوفان نے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے۔ گورننس کا برا حال ہے اور کرپشن اداروں میں سرایت کر چکی ہے۔ عدالتوں میں عام آدمی کو انصاف کے لیے دھکے کھانا پڑتے ہیں۔ پولیس کے خوف سے لوگ تھانوں میں ایف آئی آر تک درج کرانے نہیں جاتے۔ وزیراعظم دن رات مافیاز کا رونا روتے ہیں جو ان کے اردگرد ہی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل قرآن و سنت کے نظام میں ہے۔ دین آئے گا تو خوشحالی آئے گی اور لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔ انسانوں کے بنائے تمام نظام انسانوں کو انسانوں کا غلام بناتے ہیں۔سرمایہ دارانہ نظام ہو یا کمیونزم سب دنیا میں تباہی و بربادی لائے ہیں۔

 

 

 

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کراچی کے تحت عید الفطر کویکجہتی فلسطین کے طور پرمنایا گیا

  کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کےتحت عید الفطر کو یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا گیا ۔ عید کے دن کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا ،الخدمت کے تمام ضلعی

... مزید پڑھیے

صاحبزادہ ولید رضا شہیدی کی جانب سےسالانہ عید ملن تقریب کا انعقاد

کراچی(نمائندہ رنگ نو) طلباء اسلام کراچی کےسرپرست اعلیٰ صاحبزادہ محمد ولید رضا شہیدی کی جانب سےعید ملن  تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاکستان مسلم لیگ

... مزید پڑھیے

رنگ نوکےقارئین وناظرین کوعید مبارک،مظلوم فلسطینیوں کو دعاؤں میں یاد رکھنےکی اپیل

کراچی ( نمائندہ رنگ نو) اردو کی مقبول ویب سائٹ ”رنگ نو ڈاکام “اوررنگ نو چینل کی انتظامیہ نےپاکستان میں اور پاکستان سے باہرموجود اپنے تمام قائین وناظرین ،اپنے تمام

... مزید پڑھیے

تعلیم

جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل )ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے میٹرک بورڈ میں تمام سالانہ امتحانی فارم 2024جمع

... مزید پڑھیے

بی اے،بی کام ریگولروپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 23 اپریلسے شروع ہوں گے (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک )ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید شاہد ظہیر زیدی کے مطابق بی اے ،بی کام ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے

... مزید پڑھیے

اے ڈی ایس سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک ) ناظم امتحانات جامعہ کراچی نےکہا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس(اے ڈی ایس) سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا

... مزید پڑھیے

کھیل

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

ہمدرد پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، مارکیٹنگ ڈویژن کی ٹیم ٹائیگرزکی فتح

کراچی (نمائندہ رنگ نو )بانی ہمدرد پاکستان اور ملک وقوم کے ممتاز سماجی رہنما اور مدبرشہید حکیم محمد سعیدکے یوم ولادت ۹جنوری کی

... مزید پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال میچ کھیلے گی

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال

... مزید پڑھیے

تجارت

حکومت نے لٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی بھی مہنگی کرنے کا اعلان کردیا

اسلا م آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

... مزید پڑھیے

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

نئے سال میں بھی سکھ کا سانس نہیں ملے گا ،عوام پرگیس بم گرانے کی تیار ی

اسلام آبا د(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )نگران حکومت نے نئے سال میں بھی غریب عوام کو سکھ کا سانس نہ لینے کاعندیہ دے دیا ہے ۔2024 کے

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست پر سماعت مئی تک ملتوی

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل) دہلی ہائی کورٹ نے آج جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سزائے موت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی،اداکارہ مہوش حیات

لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کیلئے تیار نہیں لیکن جب بھی شادی کریں گی تو شوبز سے عارضی طور پر دوری اختیار کرلیں گی۔

... مزید پڑھیے

مریم نواز اور کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھی:اداکارہ صبا فیصل کا انکشاف

لاہور (شوبز ڈیسک ) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اپنی کپڑے کی فیکٹری تھی اور وہ سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے

... مزید پڑھیے

مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے،: اداکارہ نشو

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہری دور کی سٹار اداکارہ نشو نے کہا ہے کہ مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔اب حال ہی میں

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

میں ایک زندہ لاش (بلاک)

 حکیم سید صابرعلی شاہ

میں ایک زندہ لاش۔۔۔۔۔۔ کربلائے غزہ کے تناظر میں عالم اسلام کا نوحہ۔۔۔۔۔۔بچپن سے لے کر آج تک جب بھی سانحہ کربلا کا مطالعہ کرتا ہوں یا طلبہ کو ان کے

... مزید پڑھیے

اظہارمحبت اور رب کی تسلی (عریشہ اقبال )

عریشہ اقبال

 کتاب" خدا تک کا سفر "میں موجود اقتباس کو پڑھ کر گویا تذکیر کا سنہرا موقع مل گیا ۔۔۔۔۔۔

... مزید پڑھیے

عہد حاضر میں ماؤں کی ذمہ داری (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

بچے قدرت کاانمول تحفہ ہیں بہت معصوم،سادہ اور موم کی طرح نازک انہیں جس سانچے میں چاہے ڈھالا جا سکتا ہے۔ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے ۔

... مزید پڑھیے