اسلام آباد(ویب ڈیسک,خبر ایجنسی،فوٹو فائل)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کی تباہی، ڈالر کی تاریخی
بلند ی کا مجرم عمران خان کوقرار دے دیا۔
پاکستان کو گھمبیر مسائل کی دلدل میں عمران خان نے دھنسایا ہے۔ آج ڈالر میں تاریخی اضافہ ہورہا ہے تو عمران صاحب ذمہ دار ہیں ڈالر 193 پہ عمران خان کی وجہ سے گیا ہے۔
فواد چودھری کے بیان پہ ردِ عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمران صاحب نے دستخط کئے جس کی سزا عوام کو مہنگائی کی صورت مل رہی ہے ملک میں چار سال نالائقوں نااہلوں کارٹلز اور عمران مافیا کی حکومت کی وجہ سے معاشی دہشت گردی کی گئی آج ملک میں معاشی عدم استحکام عمران صاحب کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول کی مد میں عمران خان نے اپنی ناکام سیاست کو بچانے کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان کیا کو آج عوام کو بھگتنے پڑ رہے ہیں آج مشکل فیصلے کئے جارہے ہیں تو اس کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں اپنے عوام دشمن معاشی جرائم کو چھپانے کے لئے عمران صاحب کنٹینر پر چڑھے ہیں عمران صاحب سیاسی مقاصدکے لئے ملک کی معیشت اور عوام کو داؤپر لگانا غداری ہوتی ہے۔ عمران صاحب نے عوام کو مہنگائی دی، اب سب سے زیادہ خود مہنگائی کا شور مچا رہے ہیں عمران صاحب شور نہ مچائیں، مہنگائی کا جواب دیں۔