سیالکوٹ(ویب ڈیسک،فوٹو فائل)سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بند کمروں میں مجھے جان سے مارنے کی
سازش ہو رہی ہے، اس سازش کا مجھے پہلے سے پتہ تھا، میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آئے گی۔
سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ اللہ تیری عبادت اورتیرے سے مدد مانگتے ہیں، کسی انسان اورکسی سپرپاورکے سامنے ہم نہیں جھکتے، ہم دنیا کے سب سے عظیم لیڈرکی امت ہے۔ نوازشریف جتنے بزدل تم اتنی ہی تمہاری پارٹی ہے، ہماری حکومت نے ایک دفعہ بھی ان کے جلسے،لانگ مارچ روکنے کی کوشش نہیں کی،عمران خان ہرتین ماہ بعد یہ ہماری حکومت گرانے آتے تھے۔
عمران خان تمہارے ساتھ ملک کی بڑی بیماری زرداری بھی تھا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے سازش کر کے ہمیں بڑے میدان میں جلسہ نہیں کرنے دیا، نواز شریف بزدل ہے، جس نے زندگی میں
کوئی ایک کام ایمانداری سے نہیں کیا۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی بیماری کی ایسی اداکاری کی کہ لگتا تھا ابھی مرجائے گا، مگر جیسے ہی انہوں نے جہاز کی سیڑھیاں دیکھیں تو فورا اس میں جاکر بیٹھ گئے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندان نے تیس سال حکومت کی، ہمیں صرف ساڑھے تین سال اقتدار ملا، شہباز شریف کہتا ہے، پاکستانی بھکاری ہیں، اس لیے انہیں امریکی غلامی کرنی پڑیگی۔عمران خان نے وزیر دفاع خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے انہیں خواجہ وینٹی لیٹر قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کو وینٹی لیٹر پر تم نے ڈالا ہے، ہم نے تو صرف ساڑھے تین سال ملک میں حکومت کی، تم لوگ یہاں سے پیسہ لوٹ لوٹ کر باہر لے گئے ہو۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج تک دنیا کی تاریخ میں کبھی کوئی انقلاب کو نہیں روک سکا، یہ سیاست نہیں ہورہی یہ انقلاب آرہا ہے، اور اسے نہ نواز شریف روک سکتے ہیں، نہ شہباز شریف، نہ ان کا بیٹا روک سکتا ہے، نہ ہی وزیر داخلہ روک سکتا ہے، اس انقلاب کو اب دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ عمران خان نے کہا کہ جب ہم اسلام آباد پہنچیں گے تو پر امن رہیں گے، اگر تم نے روکنے یا انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو تمھیں پورے پاکستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے کہ ہمیں امریکہ کی غلامی کرنا پڑی گی، سیالکوٹ کے لوگ بتائیں کیا وہ غلامی کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بات سن لو یہ سیاست نہیں ہو رہی یہ انقلاب ہے، اس کو نواز شریف لندن میں بیٹھ کر نہیں روک سکتا نہ ہی اس کا بھائی،اور نہ قتل کرنے والا وزیر داخلہ بھی انقلاب کو نہیں روک سکتا،ان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے جنون کو سلام پیش کرتا ہوں۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا ہے کہ میرے خلاف بند کمروں میں ایک سازش ہورہی ہے، سازش کرنیوالے چاہتے ہیں عمران خان کی جان لے لی جائے، میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروا کر محفوظ جگہ پر رکھوا دی ہے، مجھے کچھ ہو جائے تو یہ ویڈیو پوری قوم کو دکھائی جائے، جو جو سازش میں ملوث ہے ویڈیو میں ایک ایک کا نام لیا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے کچھ ہوا تو چاہتا ہوں آپ کو پتہ چلے سازش میں کون ملوث تھا، چاہتا ہوں جس جس نے غداری کی قوم کے سامنے سب کی شکلیں آئیں۔ عوام بتائیں کیا امریکا کی غلامی منظور ہے؟، ہمیں امریکا کی غلامی اس لئے قبول نہیں کیونکہ ہم محمد ﷺ کے امتی ہیں،انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں پہنچنے کے لیے ایک گھنٹہ لگا کیونکہ سارے راستے بند ہیں، اس طرف قافلے آرہے اس طرف لیکن پہنچ نہیں سکتے کیونکہ انہوں نے سازش کے تحت بڑے گراونڈ میں جلسہ کرنے سے روکا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم تحریک آزادی کے بعد دوسری آزادی کے لیے تیار ہے اور اپنی حقیقی آزادی کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ اس کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے۔1854