اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد عمر نے کہا ہے کہ مئی کے کرنٹ اکاو¿نٹ نمبر پریشان کن رجحانات کو ظاہر کرتے ہیں۔
ایک بیان میں اسد عمر نے کہا ترسیلات زر جو گزشتہ سال کے مقابلے جولائی تا مارچ میں 7 فیصد بڑھ رہی تھیں مئی میں سات فیصد کم ہو گئیں،برآمدات جولائی تا مارچ 27 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی تھیں جو مئی میں صرف 15 فیصد تک پہنچ گئیں۔درآمد شدہ حکومت کی تنصیب کے بعد سے واضح بگاڑ نظر آ رہا ہے۔