اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں کرپشن کا علم تھا توکیسے ان لوگوں کو مسلط ہونے دیا،عمران

اسلا م آباد(خبر ایجنسی،فوٹو فائل)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلمشنٹ

نے مجھے سیاستدانوں کی کرپشن کے بارے میں بتایا، جب اسٹیبلشمنٹ کو ان کی کرپشن کا پتا تھا، انہوں نے ان کو اقتدارمیں آنے کی کیسے اجازت دے دی، قرضے نہیں صاف شفاف الیکشن سے سیاسی استحکام آئے گا، ابھی بھی وقت ہے اپنی پالیسیز پر نظرثانی کریں۔نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش ہو رہی ہے،شہباز گل سے کہلوا رہے ہیں کہو عمران خان کے کہنے پر بیان دیا، مجھے توشرم آ رہی ہے یہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔
یہ بات انہوں نے آزادی اظہاررائے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ معاشرے ترقی کر گئے جہاں پر آزادی ہے، ریاست مدینہ میں تمام شہری قانون کی نظر میں برابرتھے، جب ایچی سن کالج سے نکلا تو مجھے تاریخ اور اسلام کا زیادہ آئیڈیا نہیں تھا، انسان جب تک ذہنی طور پر آزاد نہیں ہوتا تب تک بڑے کام نہیں کر سکتا، غلامی ایک لعنت ہے اس سے انسان احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے آزاد میڈیا سے کوئی خوف نہیں، آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں کسی کی پگڑی نہ اچھالیں، نجم سیٹھی نے میرے خلاف الزام لگائے تو اسے عدالت لیکرگیا تھا، کرپٹ سیاست دانوں کو آزاد میڈیا سے خطرہ ہوتا ہے، نواز شریف نے نجم سیٹھی کو کرپشن پر آواز اٹھانے پر مار پڑوائی، مجھے کبھی آزاد میڈیا سے خوف نہیں رہا۔
۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو اڈے دینے سے انکارکا مطلب اینٹی امریکن نہیں، ہم نے پاکستان کے مفاد کو دیکھنا ہے، امریکی انڈر سیکرٹری کہتا ہے عمران کو ہٹاو ورنہ نتائج بھگتنا ہوں گے، اگر سازش کا بھی پتا تھا تو پھر کیسے ان چوروں کو مسلط ہونے دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ کے پاس طاقت ہے کیوں نہیں انہیں روکا، آپ جتنا مرضی کہیں آپ نیوٹرل ہیں، تاریخ میں آپ کو مورد الزام ٹھہرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چار ماہ میں تاریخ لکھی جارہی ہے۔ مجھے ہٹایا گیا تو سمجھتے تھے لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے، لیکن عوام سڑکوں پر نکل آئی، 25 مئی کو جو ظلم کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی، 25 مئی کو چھاپے مار کر خوف پھیلایا گیا، اب یہ ڈرا کر ہر حربہ استعمال کرنا چاہتے ہیں ان کو تسلیم کر لیں، سوشل میڈیا والے بچوں کو اٹھایا جارہا ہے انہیں کہتے ہیں کہو عمران خان نے ایسا کہا، ایاز میر کو کہتا ہوں اب دوبارہ ان کے کپڑے نہیں پھٹیں گے، ارشد شریف بہت ہی محب وطن پاکستانی ہیں۔