اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل)عمران خان اسد عمر فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں اسد عمر نے تحریری جواب سپریم
کورٹ میں جمع کرا دیا ۔
اسد عمر نے اپنے کونسل کے توسط سے جمع کروائے گئے جواب میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن کمیشن کا شوکاز نوٹس غیر قانونی غیر آئینی ہے،شوکاز نوٹس کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
آرٹیکل 204 عدلیہ کو توہین عدالت کا اختیار دیتا ہے،الیکشن کمیشن عدالت نہیں،الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا۔
الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 آئین سے متصادم ہے،اسد عمر کی طرف سے جمع کروائے گئے جواب میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 غیر آئینی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی اپیل مستردکی جائے ۔