عمران خان کےخلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا، قانون حرکت میں آیاہے : وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی، فوٹو فائل )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری عدالتوں نے نکالے ہیں۔

پوچھتا ہوں انتظامیہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرے تو پھر کیا ہوگا؟ عمران خان نے امریکا پر حکومت بدلنے کا جھوٹ بولا، دس ماہ تک ہیجانی کیفیت پیدا کی گئی اس کا کون ذمہ دارہے؟۔ آئی ایم ایف کی کڑی ترین شرائط مان لیں، چند دنوں تک آئی ایم ایف سے ا سٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔
زیراعظم نےایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمران خان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا۔ قانون حرکت میں آیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی، وقت کی رعونت سے ڈرنا چاہیے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج وہ کہتا ہے میں 72 سال کا ہوں، ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے، عمران خان نے آج تک گرفتاری سے بچنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بیماری اور بزرگی کے سہارے ڈھونڈ رہے ہیں، کیا کیا سہارے ڈھونڈے، ہر جگہ انہیں ریلیف ملتا رہا، رانا ثنا اللہ کو جعلی مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔
نیب نے عمران خان کے کہنے پر مریم کو والد کے سامنے گرفتار کیا، آصف زرداری کی بہن کو چاند رات والے دن گرفتار کیا گیا، میری بیٹیوں کا کسی کیس سے تعلق نہیں ان کے گھر کا گھیرا وکیا گیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، حنیف عباسی کو گرفتار کیا گیا، وٹس ایپ پر رانا ثنا اللہ کے جج کو تبدیل کیا گیا، خواجہ آصف کو سخت سردی میں زمین پر لٹایا جاتا تھا۔دوسری مرتبہ گرفتار ہوا تو مجھے دہشت گردوں والی وین میں لے جایا گیا۔میں نے پوچھا تو کہا گیا اوپر سے حکم ہے، آج یہ عدالت میں کہتا ہے 70 سال کا بزرگ اور گولی لگی ہے، میں نے کوئی مقدمہ نہیں بنایا قانون حرکت میں آ رہا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کے شواہد تو سٹیٹ بینک نے دیئے، اگر کوئی شہری کوئٹہ جا کر مقدمہ درج کراتا ہے تو مجھ سے تو نہیں پوچھتا، عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ عدالت نے نکالے ہم نے نہیں، عمران خان کو تو ایک سیکنڈ میں ریلیف مل جاتا ہے، عمران خان نے اپنے حواریوں سے مل کر ہمیں دن رات دیوار سے لگانے کی کوشش کی، اگر عمران چوتھائی حصہ بھی معیشت کو دیتے تو حالات اتنے خراب نہ ہوتے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ بات حقائق پرمبنی نہیں کہ ہم الیکشن نہیں کرانا چاہتے۔ مریم نواز کا اپنا ایک ویو ہے، پارٹی کا صدر میں ہوں اور نواز شریف قائد ہیں، پارٹی اراکین کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں، چند دنوں تک ٹکٹیں بھی الاٹ کر دیں گے، مشترکہ مفادات کونسل میں عمران خان دور میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ ہوا تھا۔ اس وقت مردم شماری کا عمل جاری ہے، مردم شماری کیلئے اربوں کے فنڈز وفاقی حکومت نے دیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نے کوئی بہانہ لگانا ہوتا تو کیا مردم شماری کیلئے فنڈ دیتے؟، اتحادی جماعتوں نے بھی کہا مردم شماری کے حوالے سے اعتراضات دور ہونے چاہئیں۔ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، عمران خان نے برادر ملک سے انتہائی قیمتی تحائف لیے، گھڑی کی قیمت ادا کر کے قانونی طور پر تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے تحفہ لیکر بازار میں بیچ دیا اور جھوٹ بولا، عمران خان نے اسلام آباد کی غیر معروف دکان سے جعلی رسید پیش کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے اصل میں گھڑی دبئی میں بیچی تھی، انہوں نے اگر تحفے نہ بیچے ہوتے تو جرم نہیں تھا، قیمت ادا کر کے قانونی طور پر تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، لاہور ہائی کورٹ نے کہا تھا اگر توشہ خانہ کا ریکارڈ جمع نہ کرایا تو توہین عدالت لگے گی۔عمران خان کی اہلیہ نے براہ راست کروڑوں کے گفٹ لیے یہ ہے ڈاکہ زنی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں علم تھا حالات بہت خراب ہو چکے ہیں، مجھے عمران خان کی آئی ایم ایف شرائط بارے علم نہیں تھا۔ آج آئی ایم ایف انہی شرائط کو منوا رہا ہے، عام آدمی پر بوجھ پڑا اور مزید پڑے گا۔دو وقت کی روٹی کمانے والوں پر بوجھ پڑے گا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو ریلیف دے رہے ہیں۔یوکرین جنگ کی وجہ سے امپورٹڈ اشیا مہنگی ہوئیں، حکومت اور ادارے کے سربراہان بھی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کے تحت ”باہمت یتیم بچوں “کا تفریحی ومطالعاتی دورہ

 کراچی(نمائندہ رنگ نو)الخدمت کراچی کےآرفن کیئر پروگرام میں رجسٹرڈ ” باہمت بچوں “ کو گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت پی اے ایف میوزیم کے

... مزید پڑھیے

الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کے تحت 300 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

کراچی(نمائندہ رنگ نو)الخدمت فاونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ نے مستحقین اورضرورت مندوں کیلئے ”رمضان فوڈ پیکیج “کے تحت 300مستحق

... مزید پڑھیے

الخدمت سے انڈس کالج آف فیملی میڈیسن اینڈپبلک ہیلتھ ودیگر اداوں کے معاہدے

کراچی  (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی سے انڈس میڈیکل کالج آف فیملی میڈیسن اینڈ پبلک ہیلتھ ،قرطبہ کیئر انسٹی ٹیوٹ اوربیسٹ کیئر ہسپتال سے میڈیکل

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی : انٹر آرٹس سال او ل کے سالانہ نتائج کا اعلا ن کردیا گیا (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک ) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیاہے

...

... مزید پڑھیے

جامعہ کراچی : بی اے اور بی کام ریگولر کے امتحانی فارم کی تاریخ میں توسیع کردی گئی (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک )ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے اور بی کام ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2022 ءکے امتحانی فارم

... مزید پڑھیے

جامعہ کراچی:ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس ریگولر امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک )جامعہ کراچی نے ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس(اے ڈی اے)ریگولر سال اول سالانہ امتحانات برائے2021کے نتائج کا اعلان کردیاہے ۔

... مزید پڑھیے

کھیل

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لیاقت علی خان الیون دوستانہ میچ میں شکست دیدی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) ینگ پاک فلیگ اور ینگ جعفری ہاکی کلب کے زیر اہتمام دوستانہ میچ میں ینگ پاک فلیگ کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان الیون نے ینگ

... مزید پڑھیے

پاک افغان ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 25 مارچ سے شارجہ میں کھیلی جائے گی

کابل ( اسپورٹس ڈیسک)افغانستان کرکٹ بورڈنے رواں ماہ کے اختتام پر شارجہ میں تین ٹی 20 میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کی میزبانی کا اعلان کیا ہے ۔

... مزید پڑھیے

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی ( اسپورٹس ڈیسک )ایچ بی ایل پی ایس ایل آٹھ کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

...

... مزید پڑھیے

تجارت

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 49 کروڑ ڈالر اضافے سے9.75 ارب ڈالر ہوگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 49 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 9.75 ارب ڈالر ہوگئے ہیں ۔

... مزید پڑھیے

آئی ایم ایف کی شرط کی روشی میں پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کردیا گیا۔

... مزید پڑھیے

پاکستان میں مہنگائی کی شرح 48 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 48 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ہندوستان چین کو پیچھے چھوڑ کر سب سے بڑی آبادی والا ملک بن گیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک بن گیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مردم

... مزید پڑھیے

ٹاڈا عدالت نے یاسین ملک کو جھوٹے مقدے میں پیش کرنے کی ہدایت کردی

جموں (ویب ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک خصوصی عدالت نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طورپر نظر بند

... مزید پڑھیے

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج؛ ٹرمپ کی جماعت کو برتری حاصل

واشنگٹن( ویب ڈیسک )امریکا میں گزشتہ روز ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے تحت ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کردیا گیا19 اشیاءپر سبسڈی


اسلام آباد ( ویب ڈیسک )یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز ہوگیا جس کے تحت 19 اشیا پر سبسڈی دی جارہی ہے۔

... مزید پڑھیے

عروہ حسین پر تنقید:اداکارفرحان سعید اہلیہ کی حمایت میں سامنے آگئے

لاہور ( شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ عروہ حسین نے ہدایت کار ندیم بیگ کی تنقید پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا تو ان کے شوہر گلوکار و اداکار فرحان

... مزید پڑھیے

مجھے اپنے کام سے کام رکھنے والے لوگ پسند ہیں: اداکارہ میرا

لاہور(شوبزڈیسک ) فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ انہیں ایسے لوگ پسند ہیں جو دوسروں کے معاملات میں بے جا مداخلت نہیں کرتے‘کام کے معاملے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

ساون کے پکوان(پٹاٹو بالز)

 آسیہ محمد عثمان

اجزا

آلو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو عدد بڑے

... مزید پڑھیے

عیدالاضحی اورکلیجی

نزہت ریاض

بقرعید ہواور کلیجی نہ پکے ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا، بلکہ ہمارے گھروں کے مرد حضرات تو بقرعید کی صبح کچھ کھاتے ہی نہیں تاکہ کلیجی سےصحیح

... مزید پڑھیے

عیدالاضحیٰ پربیف روسٹ بنائیے

قرۃ العین 

عید الاضحیٰ پر ہرخاتون خانہ کی کوشش ہوتی ہےکہ وہ مزے دار پکوان سے اپنے گھروالوں کی تواضع کرے اور کچھ اچھا بنائے،عید الاضحی پر اسپیشل

... مزید پڑھیے

بلاگ

رمضان مبارک (دیا شیخ )

دیا شیخ

ماشاءاللہ سے راتوں رات اچانک چاند ہوجاتا ہے اور پہلا روزہ بھی ہوجاتا ہےمگر چاند ہونے کے بعد ہم نے کیا کیا؟میں اپنے اوپر رکھ کر بات کروں تومجھے

... مزید پڑھیے

رمضان المبارک کے آداب (نیلم حمید)

نیلم حمید

رمضان کی مبارک ساعتوں سے پوری طرح فاٸدہ اٹھانے کےلیے ضروری ہے کہ رمضان کی تیاریاں بھرہور طریقے سے کی جاٸیں ۔رمضان کی آمد

... مزید پڑھیے

پاکستان شدید زلزلہ (بلاک)

صبا احمد

  اکیس جنوری شام کوہندوکش کےسلسلے میں ریکٹراسکیل پرچھ شاریہ آٹھ شدت کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔  زلزلہ کی  گہرائی 180

... مزید پڑھیے