راولپنڈی(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوتو فائل )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساراملک جام ہوچکاہے لوگ
سڑکوں پرآگئے ہیں ۔عمران خان کی جان کونقصان ہواتوحکمرانوں کو بھاری قیمت اداکرنی ہوگی۔
یہ بات انہوں نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا الیکشن کافیصلہ آخری ہے ورنہ دمادم مست قلندرہوگا،راناثناءاللہ کوعمران خان چارپائی کے نیچے نظرآرہاہے۔ اپنی چارپائی کے نیچے ڈانگ پھیر ے وقت تھوڑا ہے اور مقابلہ سخت۔ شیخ رشیداحمد کاکہنا تھا کہ کیالاہورمیں پولیس نہیں جوہرروزاسلام آبادسے زمان پارک پولیس بھیجی جاتی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ زلمے خلیل زاد ہی نہیں بولے بلکہ امریکی خصوصی ایلچی مونیکامدیناآج3دن کیلئے پاکستان پہنچ رہی ہیں،آئی ایم ایف نے7کے بجائے6ارب ڈالربیرونی فنانسنگ پراتفاق توکیاہے لیکن ملکی حالات کسی اور طرف جا رہے ہیں۔