نسلوں کوجدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کی فراہمی ہمارا مقصد حیات ہونا چاہئے، وزیراعظم

اسلام آباد (ویب دیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی آنے والی نسلوں کو

تعلیم کی فراہمی ہمارا مقصد حیات ہونا چاہئے۔ ہنرمندی کی تعلیم کو فروغ دیا جائے، اساتذہ کی معیاری تربیت یقینی بنائی جائے۔وفاقی وزیر تعلیم صوبوں کے ساتھ مل کر ایک مربوط پروگرام بنائیں جس میں اساتذہ کو ٹیبلٹس مہیا کئے جائیں، اساتذہ اور طلبا و طالبات کی حاضری کو ڈیجیٹائز کیا جائے اور باقاعدگی سے سکولوں میں حاضر ہونے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں ٹیلی سکول پاکستان اپیلی کیشن کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کے حوالہ سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کے فروغ کیلئے یہ ایک اچھا قدم ہے۔ اس پر وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم، چیئرمین پی ٹی سی ایل سمیت تمام متعلقہ افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اپنے 10 سالہ دور میں، میں نے دیکھا کہ اساتذہ کی تربیت کا معیار بہتر نہیں ہے، اللہ کرے کہ اس حوالہ سے تیزی سے قدم اٹھائے گئے ہوں تاہم ایسا لگتا نہیں ہے، پنجاب میں 40 ٹیچر ٹریننگ مراکز کی کہانی مجھے اچھی طرح یاد ہے۔ اسے ٹھیک کرنے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے، وزیر تعلیم صوبوں کے ساتھ مل کر ایک مربوط پروگرام بنائیں جس میں اساتذہ کو ٹیبلٹس مہیا کئے جائیں، اساتذہ اور طلبا و طالبات کی حاضری کو ڈیجیٹائز کیا جائے اور باقاعدگی سے سکولوں میں حاضر ہونے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پورے پاکستان میں ہونہار طالب علموں میں اس سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے جا رہے ہیں جو کہ آٹے میں نمک کے برابر ہے، اگر ہم نے پاکستان میں اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے تو انہیں لیپ ٹاپ جیسے جدید آلات فراہم کرنے ہوں گے تاکہ پورے پاکستان میں ہماری قوم کے یہ معمار جدید تعلیم کے اسلوب سے روشناس ہو سکیں اور دنیا کے معیار کے ہم پلہ ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کیلئے پرائیویٹ سیکٹر اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اس پروگرام کو آگے بڑھائیں، ہمیں اپنے بچوں اور بچیوں پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی، مختلف شعبوں سے متعلق پرائیویٹ سیکٹرز کی خدمات لی جائیں، میرٹ پر خدمات لی جائیں اور فی کس بچہ اس کی فیس ادا کریں تاکہ وہ انہیں بھرپور ٹریننگ دیں، حکومت کا کام یہ نہیں کہ وہ عمارتیں بنائے اور وقت ضائع کرے اور اس میں بھی خرابیاں نکلیں، ہمیں اس کی بجائے بچوں پر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بہترین نجی شعبہ جات کی شفاف طریقہ سے خدمات لی جائیں تاکہ وہ انہیں ٹریننگ دیں، ہم نے ڈی ایف آئی ڈی کے ساتھ مل کر جنوبی پنجاب سے یہ پروگرام شروع کیا تھا اور پورے پنجاب میں ہزاروں بچوں اور بچیوں کو تربیت دی۔ اس کے علاوہ ہم نے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ قائم کیا جس سے یتیم اور مستحق بچے مستفید ہوئے، ان کے سروں پر دست شفقت رکھنا اور ان کو تعلیم کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد شوریٰ کراچی کا ماہانہ اجلاس

   کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد شوریٰ کراچی کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کی موجودگی میں ’’سرکاری اداروں کی نج

... مزید پڑھیے

الخدمت رضاکاروں کی تربیت کا 2روزہ پروگرام مکمل،اسناد تقسیم

    کراچی( نمائندہ رنگ نو ) الخدمت کراچی کے تحت” پری مون سون “کے حوالے سے رضاکاروں کی دو روزہ ٹریننگ مکمل ہوگئی۔ رضاکاروں کو رسی کی مدد سے ریسکیو

... مزید پڑھیے

ایسوسی ایشن آف کراچی اسائمنٹ ایڈیٹرزکا الخدمت ہیڈ آف کا دورہ

  کراچی (نمائندہ رنگ نو )ایسوسی ایشن آف کراچی اسائنمنٹ ایڈیٹرز( اے کے اے ای )کاالخدمت کی دعوت پرہیڈ آفس کا دورہ کیا ۔ وفد نے

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی میٹرک بور ڈنے سالانہ عملی پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کردیا (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق نہم و دہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات 6جون سے 16

... مزید پڑھیے

بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے ملتوی امتحان کی نئی تاریخوں کااعلان (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹرسید شاہد ظہیر کے مطابق بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے 23 اپریل

... مزید پڑھیے

میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ اسکولوں کی تجدید کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک )میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدیدسال 2024-25 ءاور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول

... مزید پڑھیے

کھیل

کسٹمز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کسٹم کلب نے جیت لیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو )کسٹم انفورسمینٹ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہونے والا انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کسٹم

... مزید پڑھیے

کسٹم انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیلنج کپ، ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ملیر کامیاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کسٹم انفورسمینٹ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیلنج کپ 2024 کے ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں ۔۔ہاکی

... مزید پڑھیے

قومی کھیل کا فروغ اولین ترجیح ہے، جاوید علی میمن

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) ایچ ای سی  زون ایل انٹر یونیورسٹی ہاکی چیمپئن شپ 2023 24 کا ٹائٹل کراچی یونیورسٹی نے جیت لیا۔

... مزید پڑھیے

تجارت

ایل پی جی کی قیمت میں پچاس روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے

...

... مزید پڑھیے

ملک بھر میں اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر

... مزید پڑھیے

حکومت نے لٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی بھی مہنگی کرنے کا اعلان کردیا

اسلا م آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بھارتی انتخابات :حکمران جماعت بی جے پی 293، کانگریس و اتحادیوں کی232نشستیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل)بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں ہیما مالنی، شتروگن سنہا، راج ببر، کنگنا رناوٹ اور یوسف پٹھان

... مزید پڑھیے

امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا

اقوام متحدہ /رام اللہ (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا۔

... مزید پڑھیے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

اداکارہ اشنا شاہ کا حمل کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل دے دیا

کراچی ( شوبز ڈیسک ) اداکارہ اشنا شاہ نے حمل سے متعلق گفتگو کرنے پر صارف کو لاجواب کردیا۔ اشنا شاہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو

... مزید پڑھیے

رمشا اور احد رضا میر کو ایک ساتھ دیکھ کر مداحوں کی چہ میگوئیاں

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ رمشا خان کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر اداکار احد رضا میر کی شرکت کے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

... مزید پڑھیے

عام سی شکل کی تھی ڈینٹنگ پینٹنگ کے بعد پیاری ہوئی ہوں:اداکارہ صدف کنول

کراچی ( شوبز ڈیسک ) سپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے سرجریز کروانے کا انکشاف کیا ہے۔

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

ھن لباس اللہ لکم وانتم لباس لھن (بنت خلیل )

 بنت خلیل

وہ تمہارے لباس ہیں اور تم ان کے

 قرآن میں اللہ تعالیٰ نےمیاں بیوی کو ایک دوسرے کالباس کہا ہے۔۔۔ لباس کا کام ہوتا ہےستر کو ڈھانپنا،اسی طرح میاں بیوی ایک دوسرے کے عیب

... مزید پڑھیے

منفی رویے (بلاک)

 اُمِّ ابراہیم

اللہ رب العزت نے انسان کو اتنی نعمتوں سے نوازا ہے کہ انسان ان نعمتوں کو شمار نہیں کر سکتا۔یہ ایک بہت ہی عام اور منفی رویہ پایا جاتا ہے

... مزید پڑھیے

لوح ازل / ناولٹ (عریشہ اقبال )

 باب چہارم

عریشہ اقبال

 چلیں اس بات کو بھی چھوڑیے آپ یہ بتائیے  میں آخر آپ سے دوستی کروں بھی تو کیوں؟"" یہ تو آپ کو دوستی آزمانے کے بعد ہی معلوم

... مزید پڑھیے