پشاور (ویب ڈیسک ،خبرایجنسی ،فوٹو فائل) وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہے کہ9اور 10مئی کے دلخراش واقعات نے پاکستانی عوام کو رنجیدہ
کیا۔ 9مئی کے شرپسندوں اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں ،تاریخی اور قومی ورثوں کو جلا دینا کہاں کی حب الوطنی ہے ؟ ۔شرپسندوں کو آئےن و قانون کے مطابق سزا ملے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکریم شہدا کے موقع پر ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا ،جہاں ڈی جی ریڈیو پاکستان پشاور نے وزیراعظم کو 9اور 10مئی کو ہونیوالے واقعات پر بریفنگ دی ۔
وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی تاریخ عمارت دیکھ کر بہت دکھی ہوں یہ وہی تاریخی عمارت ہے، جہاںسے 14اگست 1947 کو پاکستان کی آزادی کی صدائےں بلند ہوئی اور پوری دنیا کو بتا یا گیا کہ پاکستان معرض وجو د میں آچکا ہے، لیکن بدقسمتی سے 9اور 10مئی کے دلخراش واقعات نے پاکستانی عوام کو رنجیدہ کیا ۔تاریخی اور قومی ورثوں کو جلا دینا، تباہ کردینا کہاں کی حب الوطنی اور کہا ں کی عقلمندی ہے؟ اس سے بڑھ کر کوئی ملک دشمنی نہیں ہوسکتی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ساتھ ہی چاغی کی یادگار تھی اسے راکھ کا ڈھیر بنادیا گیا، یہ یادگار پاکستان کی دفاعی قوت کا شاہکار تھا۔ یہاں موجود آرکائیوز کو بھی جلا دیا گیا۔ قومیں اپنی شناخت اور تاریخی ورثے کو جان سے بھی عزیز رکھتی ہیں اور یہاں انہیں راکھ کا ڈھیر بنادیا گیا۔ کاش کہ وہ ڈیجیٹائز ہوچکی ہوتیں لیکن وقت نے ساتھ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ قیامت تک دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ شرپسندوں کو آئےن و قانون کے تحت سزا ملے گی، جو کام ہمارا ازلی دشمن اتنے عرصے میں نہ کر سکا وہ کام اپنوں نے دہشت گرد اور دشمن بن کر سرانجا م دیا،9مئی کے شرپسندوں اور دہشتگردوں کے درمیان کو ئی فرق نہیں ہے ۔ 100 سال کے تاریخی اور قومی ورثے کو جلا دیا گیا ۔
وزیراعظم نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کےلئے تنخواہوں کی ادائےگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر اد ا کی جائےں۔وزیراطلاعات کو ہدایت دیتا ہوں کہ فوری طور پر ریڈیوپاکستان کی مرمت کا کام کرائےں۔