پشاور( ویب ڈیسک،فوٹو فائل )وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءتارڑ نے کہا ہےکہ محب وطن لوگ تحریک انصاف کو چھوڑ کر جارہے ہیں
جس شخص کے دل میں جذبہ حب الوطنی کا جذبہ سرشار ہے اس نے اپنا فیصلہ کرنا ہے کہ وہ انتشار کے ساتھ کھڑا ہوگا یا ریاست کے ساتھ ۔
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عطاءتارڑ نے کہا کہ نو مئی کو شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی جو کام اتنے سالوں سے دشمن نہیں کرسکا، وہ تحریک انصاف نے ایک دن میں کردیا ۔ میرا خیال ہے کہ اب اپنے ملک کیلئے کھڑے ہونے کا وقت ہے ۔
عطا تارڑنے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے ایک پوزیشن لے لی ہے جو نہیں لینی چاہیے تھی میں یہ سمجھتا ہوں کہ آئین سے مبرا ہوکر کوئی کام نہیں کرنا چاہیے یہاں فیورٹ ازم نہیں چلے گا۔ جانبداری اور غیرشفافیت نہیں چلے گی۔ مبینہ آڈیوز سے تمام سازشیں بے نقاب ہوگئی ہیں ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی, جسے میاں نواز شریف نے پایہ تکمیل تک پہنچایا اور ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ہماری افواج ، سیکیورٹی فورسز ہمارا فخر ہیں. ان پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں ۔
عطاءتارڑ نے کہا کہ جس شخص کے دل میں جذبہ حب الوطنی کا جذبہ سرشار ہے۔ اس نے اپنا فیصلہ کرنا ہے کہ وہ انتشار کے ساتھ کھڑا ہوگا یا ریاست کے ساتھ¡ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے اس ملک کا ٹائم ضائع کیا معیشت تباہ کی ہم باتیں نہیں کام کرتے تھے اور اب بھی کریں گے محب وطن لوگ تحریک انصاف سے راہیں جدا کررہے ہیں ۔