اسلام آباد(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دو اہم سمریوں کی منظوری دے دی ہے ۔وزیراعظم نے شوگرایڈوائزری بورڈ کا
کنٹرول وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی سے واپس لے لیاہے ۔
وزیراعظم نے انوارالحق کاکڑ شوگر ایڈوائزری بورڈ وزارت صنعت کے ماتحت کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔وزیراعظم کی ہدایت پر ڈپٹی چیئرمین نیب کے استعفیٰ کو کابینہ سے بھی منظورکروالیا گیا،وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کی چینی کی پیداوار اورقیمت سے متعلق نااہلی پر فیصلہ کیا گیا۔
اگست 2022میں شوگرایڈوائزری بورڈ وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کے ماتحت کیا گیا تھا۔وفاقی کابینہ نے شوگرایڈوائزی بورڈ کو رولز آف بزنس شیڈول ٹو میں شامل کرنے کی منظوری دے دی، 1991میں قائم شوگرایڈوائزری بورڈ کو آج تک قانونی کورہی نہیں دیا گیاتھا۔