اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوتو فائل )نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ صارفین کو بین الاقوامی معیار کے ہوائی سفر کی
فراہمی کیلئے قومی ائیرلائن کی جلد از جلد نجکاری نا گزیر ہے۔گزشتہ روزوزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو پی آئی اے کی نجکاری اور دیگر معاملات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو عالمی معیار کے ہوائی سفر کی فراہمی کیلئے قومی ائیرلائن کی جلد از جلد نجکاری نا گزیر ہے۔ وزیراعظم انوار کاکڑنے فواد حسن فواد کو اپنی ٹیم میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور وزارت نجکاری کی زیرنگرانی پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔