اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) ملک بھر میں عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کے ساتھ انتخابی فہرستوں کی تیاری کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے
افسران پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افسران کا موقف ہے کہ انتخابی فہرستیں حلقہ بندیوں کے بعد تیار کی جاتی ہیں، حلقہ بندیوں کے ساتھ ساتھ انتخابی فہرستیں تیار نہیں ہو سکتیں۔
انتخابی فہرستیں حلقہ بندیوں کے بعد دوبارہ تیار کرنا پڑیں گی، لیکن الیکشن کمیشن افسران پر اضافی بوجھ ڈال رہا ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی فہرستیں تیار کروائی گئیں لیکن حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد ووٹرز کے بلاک کوڈز بھی بدل جائیں گے اور بلاک کوڈز بدل جانے پر دوبارہ انتخابی فہرستیں تیار کرنا پڑیں گی۔ اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے افسران کو حلقہ بندیوں کے ساتھ ہی انتخابی فہرستوں کی تیاری کا حکم دے دیاہے ۔