سرحدی خطرات پر قابوپا لیں گےاورانتخابی عمل بھی بلارکاوٹ مکمل کروا لیں گے: نگراں وزیر اعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبرایجنسی ،فوٹو فائل )نگرا ن وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ امن و امان اور سرحدی صورت حال کے

باوجود الیکشن التوا کا امکان دکھائی نہیں دے رہا، تواتر کے ساتھ کشمیر کیس کا دفاع اور اس کی وکالت مختلف بین الاقوامی فورمز پر کرتے رہیں گے، یہ تاثر بالکل درست نہیں کہ امریکا کسی سازش کے تحت اپنا اسلحہ افغانستان میں چھوڑ کر گیا۔ نہ ہم نے ابتدا میں یہ بات کہی ہے۔نہ کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ہم کسی مملکت خواہ وہ امریکا ہو یا کوئی اور، اس پر کوئی الزام دھر رہے ہیں، ایسا بالکل نہیں ہے کہ افغانستان کے ساتھ ہماری تجارت نہیں ہو رہی ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے چند معاملات تھے، جنہیں ہم دیکھ رہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں نگر ان وزیراعظم نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کو مغربی اور مشرقی محاذ پر خطرات کا سامنا ہے۔ امن و امان اور سرحدی صورتحال کے باعث سردست عام انتخابات کے التوا کا امکان دکھائی نہیں دیتا لیکن یقین ہے کہ بیک وقت سرحدی خطرات پر بھی قابو پا لیں گے اور انتخابی عمل بھی بلا رکاوٹ مکمل کروا لیں گے۔
دورہ امریکا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ تنازع کشمیر کا ایجنڈا اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں بہت پرانا ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا، ہاں یہ ضرور ہے کہ ہم تواتر کے ساتھ کشمیر کے کیس کا دفاع اور اس کی وکالت مختلف بین الاقوامی فورمز پر کرتے رہیں گے۔ مقبو
انہوں نے ضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کشمیر کو ایک بڑی جیل کی صورت میں تبدیل کردیا گیا اوروہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو قیدیوں کی طرح محصور کردیا گیا، ان کی آواز دبائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق سے متعلق ایسی کوئی خلاف ورزیاں نہیں ہیں، جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسی کے نتیجے میں کی جا رہی ہیں۔
میڈیا کی آزادی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی کا نام بھی لینے پر کوئی پابندی نہیں، کسی کا بھی نام لے سکتے ہیں۔ پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ اگر سب سے بہتر نہ بھی سہی، مگر بہت بہتر ضرور ہے۔ انسانی حقوق کے حوالے سے، پاکستان کے حکومتی اور ریاستی اداروں کے کردار کے حوالے سے، پاکستان میں معاشی اصلاحات کے حوالے سے کوئی ایسا ایشو نہیں جس میں آپ کو اپنی صدا بلند کرنے کی اجازت نہ ہو یا اسے میڈیا پر چلانے کے مواقع دستیاب نہ ہوں۔
پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے سوال کے جواب میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد بنیادی طور پر قانونی اور آئینی لحاظ سے الیکشن کمیشن کا کام ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنے کام کو انتہائی ایمانداری سے سرانجام دینے جا رہے ہیں اور وہ اس پراسس کو پہلے ہی شروع کر چکے ہیںجس کے کچھ آئینی تقاضے وہ پورے کررہے ہیں جس میں کچھ حلقہ بندیوں سے متعلق ہیں اور جلد ہی الیکشن کمیشن دن کا تعین بھی کردے گا اور انتخابات کا اعلان بھی جلد ہو جائے گا۔
نگرں وزیرعظم نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد میں معاونت کے سلسلے میں نگران حکومت کئی اقدامات کر چکی ہے۔ ایسا نظر نہ آنے کا ایک پہلو یہ ہو سکتا ہے کہ اس کی تشہیر کم ہو رہی ہے لیکن ایسا قطعا نہیں کہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ہم کوئی اقدامات نہیں کررہے۔ روزانہ کی بنیاد پر نگران حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ مختلف ضروریات کو پورا کرنے اور جہاں تعاون درکار ہو، وہاں ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔
صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کی تجویز سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اس پر حکومت کا اعتراض نہیں بنتا۔ یہ بات پھر واضح کردینا چاہتا ہوں کہ یہ مینڈیٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہے، نگران حکومت کا نہیں۔ نگران حکومت نے صرف معاونت کرنی ہے۔ اس سلسلے میں اخراجات یا سکیورٹی کے حوالے سے ذمہ داریاں نگراں حکومت نیک نیتی کے ساتھ پوری کررہی ہے۔
اس سوال کے جواب میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ یہ کوئی نیا تاثر نہیں ہے، یہ ہر حکومت میں آتا ہے۔ یہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی تھاجس پر سلیکٹڈ حکومت کا الزام لگایا جاتا تھا، اس کے بعد جب پی ڈی ایم کی حکومت آئی، ان پر بھی یہی الزام لگایا جاتا تھا، اس سے قبل بھی اسی طرح کے الزامات تھے۔ یہ پاکستان کے مخصوص سیاسی حالات میں ایسے تاثرات ابھرتے ہیں اور جب نئی حکومت آتی ہے تو پھر نئے چہروں اور نئی قیادت کے ساتھ یہ تاثر قائم رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک آئینی طریقے سے آئے ہیں۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی تجویز کے ساتھ نگران حکومت قائم ہوئی ہے، ہم اس عمل سے گزر کر آئے ہیں اور اسی کے نتیجے میں آئے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان کا افغانستان کے ساتھ تناﺅ بڑھتا جا رہا ہے، پشتون لیڈر ہونے کی حیثیت سے آپ کو طالبان سے بات چیت کرنے میں کیا مشکلات ہیں؟ جس پر نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا مفاد سب سے اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس دفاع کا حق موجود ہے، ہم اپنی سرزمین اور اپنے لوگوں کی حفاظت کے لئے جہاں جہاں کارروائی ضروری سمجھیں گے، وہ ہم ضرور کریں گے، میں کسی مخصوص آپریشنل فیصلوں سے متعلق بات نہیں کررہا جو پاکستان کر سکتا ہے، مگر جب حالات کے لحاظ سے ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی تو ہم وہ فیصلے لیں گے اور وہ نظر آ جائیں گے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔

شہر شہر کی خبریں

جماعت اسلامی کی کراچی کے 15مقامات پر شہریوں نے گاڑیاں روک کر احتجاج

  کراچی( نمائندہ رنگ نو )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ظالمانہ اضافے، بجلی کے بھاری

... مزید پڑھیے

دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی شرط ختم کرنے کی تجویز نہیں دی: اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )اسلامی نظریاتی کونسل کےسیکرٹری ڈاکٹر اکرام الحق نے کہا ہے کہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینے

... مزید پڑھیے

نوید علی بیگ کا "ٹیکنو فیسٹ " نمائش میں الخدمت بنو قابل پروگرام کے اسٹال کا دورہ

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے ہفتے کو کراچی ایکسپوسینٹرمیں منعقد ہونےوالی نمائش "ٹیکنو فیسٹ "کا دورہ

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ حصہ دوم ہوم اکنامکس گروپ کے سالانہ امتحانات نتائج کا اعلان (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کےچیئرمین پروفیسرنسیم احمد میمن نےانٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سالانہ

... مزید پڑھیے

ایم اے سال اول وآخر پرائیویٹ انگریزی کے امتحانات کے نتائج کا اعلان (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایم اے سال اول وآخر پرائیویٹ انگریزی سالانہ امتحانات برائے 2021 ءکے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔

... مزید پڑھیے

الخدمت ”بنو قابل پروگرام “کےتحت ”آئی ٹی کورسز “مکمل کرنے والے طلبہ کے امتحانات (تعلیم)

 کراچی(نمائندہ رنگ نو)الخدمت کےمفت آئی ٹی کورسز کے پروگرام ” بنو قابل “ کا پہلاسیشن کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد طلبہ وطالبات کے امتحانات

... مزید پڑھیے

کھیل

وہیل چیئرٹی 20 کرکٹ ایشیا کپ کا آغاز 2اکتوبر سے ہوگا

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )وہیل چیئرٹی 20 کرکٹ ایشیا کپ 2023کا دوسرا ایڈیشن رواں سال 2 سے 8 اکتوبر تک نیپال میں کھیلا جائے گا۔

... مزید پڑھیے

کرکٹر عائشہ نسیم نے کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستانی کرکٹر عائشہ نسیم نے دین اسلام کی خاطرکرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ،خلیج ٹائمز کے مطابق عائشہ نسیم نے

... مزید پڑھیے

ایشئین چیمپئنز ٹرافی کیلئے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا


لاہور( اسپورٹس ڈیسک )ایشئین چیمپئنز ٹرافی کیلئے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ڈریگ فلکر ارباز انجری کا شکار ہونے کے سبب ٹرافی

... مزید پڑھیے

تجارت

ایک ماہ کے دوران ملک میں مہنگائی میں 3.46 فیصد کا اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

اسلام آباد( ویب ڈیسک )ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں ۔ ایک ماہ میں مہنگائی میں 3.46 فیصد کا اضافہ ہوگیاہے ۔

... مزید پڑھیے

مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا آلو، پیاز، ٹماٹر، دالوں سمیت 20 اشیا مہنگی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے ، آلو، پیاز، ٹماٹر، دالوں اور انڈے سمیت 20 اشیا ضرویہ کے نرخ مزید بڑھ گئے

... مزید پڑھیے

عوام کیلئے ایک اور بری خبر،بجلی کے بعد گیس بم بھی گرادیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کر دی گئی،اوگرا نے گیس ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ سوئی نادرن کے

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

مودی کی زبان پھر پھسل گئی ، سوشل میڈیا پر صارفین نے کلاس لے لی

نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک بار پھر زبان پھسل گئی اور سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی اچھی طرح کلاس لے لی

... مزید پڑھیے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیو ں کے ہاتھوں چار کشمیری نوجوان شہید ہوگئے

سرینگر ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ

... مزید پڑھیے

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست 9اگست کو سماعت کیلئے مقررکردی گئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی،فوٹوفائل)دہلی ہائی کورٹ نے ایک جھوٹے مقدمے میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

میری شکل دیکھ کر پاکستانی عمران ہاشمی کو یاد کرتے ہیں: اداکارہ حمائمہ ملک

لاہور (شو بز ڈیسک ) اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی چلی جاﺅں لیکن پاکستانی کبھی بھول نہیں سکتے کہ میں نے عمران

... مزید پڑھیے

جو لوگ مخلوق سے پیار کرتے ہیں وہ اللہ کے بہت قریب ہوتے ہیں: اداکارہ ریشم

لاہور(شوبز ڈیسک) فلم اسٹارریشم نے کہا ہے کہ جو لوگ انسانیت سے پیار کرتے ہیںمیری ان سے بڑی قربت ہوتی ہے۔میں ہر اس

... مزید پڑھیے

اداکاراﺅں کو کریئر کے دوران ہی شادی اور بچے پیدا کرنے کا مشورہ

لاہور ( شوبز ڈیسک) اداکارہ اور گلوکارہ بشری انصاری نے پاکستانی اداکاراں کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں اپنے کریئر کے دوران

... مزید پڑھیے

دسترخوان

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

ساون کے پکوان(پٹاٹو بالز)

 آسیہ محمد عثمان

اجزا

آلو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو عدد بڑے

... مزید پڑھیے

بلاگ

ربیع الاول کا اصل حصول (بلاک)

عافیہ عدنان  

ربیع الاول کا مہینہ ہمیشہ کی طرح شروع ہو چکا ہے۔ہرسال کی طرح اس سال بھی سیرت النبی کے پروگرامات میں لوگوں کی

... مزید پڑھیے

آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم باعث رحمت وبرکت (افروز عنایت)

افروزعنایت

لاکھوں درود وسلام میرےنبی کریم کی ذات اقدس پرماشاءاللہ رب العزت نےکائنات میں روشنی اور اجالا پھیلانے کےلیے آپ کو

... مزید پڑھیے

قومی زبان میں تعلیم کی اہمیت ( انعم غفران)

ا

 انعم غفران

پیارے ہم وطنوں !السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

... مزید پڑھیے