بورے والہ (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری
روایات کی پاسداری کی اور وہ اسی روایت پر عمل کرتے ہوئے سیاسی میدان میں نبرد آزما ہے ۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بلاول ہاو¿س لاہور میں تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق ایم پی اے عبدالحمید بھٹی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانیاور پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر چوہدری کامران یوسف گھمن بھی موجود تھے سابق صدر نے کہاکہ 9 مئی کو گھناو¿نا کھیل کھیلنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔