راولپنڈی (ویب ڈیسک،خبرایجنسی )قومی احتساب بیوروکی ٹیم نے 190ملین پاﺅنڈ اسکینڈل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران سے اڈیالہ جیل
میں تفتیش کی ہے ۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق نیب ٹیم میں میاں عمرندیم، عاصم منیر، پراسیکیوٹرز روح الامین اورہارون بلوچ شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی چار رکنی ٹیم نے جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈیڑھ گھنٹہ تفتیش کی اور واپس چلی گئی ،جیل ذرائع نے بتایاکہ نیب ٹیم جیل میں عمران خان سے تین روز تک تفتیش کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کے بعد فریقین کو دوبارہ سنا جائے گا،۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک سو نوے ملین پاﺅنڈ کیس میں گرفتار کیا تھا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک سو نوے ملین پاﺅنڈ اسکینڈل کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی تھی۔