کوئٹہ (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی،فوٹو فائل )مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر بلوچستان کو خوشحال بنانا اور معاشی و معاشرتی
مسائل حل کرنا ہیں۔ نوازشریف کی بلوچستان کی ترقی کیلئے عملی کاوشیں قوم کے سامنے ہیں ۔ نوازشریف کے دور میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا جب کہ پچھلی حکومت کے چار سال میں تباہی و بربادی ہوئی ۔
یہ بات انہوں نے قبائلی وسیاسی رہنمانوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے ملاقات کے بعدصحافیوں سے بات چیت میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ نوابزادہ لشکری رئیسانی کو مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کی دعوت دینے آیاتھا ۔ ان کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی ۔
بلوچستان سے سیاسی اکابرین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ،بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅ ں نے ملاقات سے بہت مطمئن ہوں،انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق اور شیخ جعفرمندوخیل لشکری رئیسانی کے ساتھ بیٹھ کر معاملات حل کریں گے ۔
انہوں نے کہا ، بلاول بھٹو چھوٹے بھائی کی طرح ہیں، 16 ماہ ساتھ کام کیا ہے ،مخلوط حکومت کے فیصلے مشاورت سے ہوتے تھے ۔منفی بات یہ تھی کہ فیصلوں میں تاخیر ہوتی تھی ہمیں پختہ سیاست کی طرف بڑھنا چاہیے ،رونے دھونے اور الزام تراشی سے کچھ نہیں ہوگا ، ہمیں پختہ سیاست کی طرف بڑھنا ہو گا۔مناسب بات یہ ہے کہ ہم سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور سب یہ تجزیہ کریں کہ کہاں غلطیاں ہوئیں۔