نو مئی کی معافی مانگنے کو تیار نہیں تو ان کا رونا دھونا جاری رہے گا: بلاول بھٹو ٓ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل )قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ

لوگ اگر نو مئی کی معافی مانگنے کیلئے تیار نہیں ہیں تو ان کا رونا دھونا جاری رہے گا ۔کسی کو دہشت گردی کا حق نہیں یہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے ۔سیاست میں احتجاج کا حق ہے حملہ کرنے کا نہیں یہ احتجاج نہیں تھا، بلکہ فوج اور حکومت کے خلاف بغاوت تھی ،کم از کم گندم کی برآمد سے پابندی ہٹائی جائے ،کسانوں سے خرید کر فلسطین کے مسلمانوں کو گندم بھیجیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدارتی خطاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو صدارتی خطاب پر مبارک باد دینا چاہتا ہوں صدر زرداری نے تقریر میں کوئی ذاتی بات نہیں کی صدر نے ایک ساتھ چلنے اور ڈائیلاگ کی بات کی وہ سمجھتے ہیں اگر مسائل حل کرنے ہیں تو بات چیت کے بغیر ناممکن ہوگا اپوزیشن نہ صرف ذاتی رونا دھونا کریں بلکہ مسائل پر بھی بات کریں بجٹ میں اپوزیشن کی تجاویز ہونی چاہیئں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر میں خان کا رونا دھونا شامل تھا اپوزیشن نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی صحت اور تعلیم کے شعبے میں ہم تقریبا فیل ہوچکے ہیں سندھ حکومت نے صحت اور تعلیم سے متعلق مثالی کام کیا سندھ میں مفت اور معیاری ہسپتال کھولے گئے سندھ کا ایک شہری بھی خیبرپختونخوا یا لاہور علاج کرنے نہیں جاتا ہمارے صوبے میں چاروں صوبوں سے مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دعوت دیتے ہیں کہ دیکھیں مفت علاج کیسے کیا جاتا ہے سندھ میں جعلی اساتذہ کا مسئلہ تھا پھر بائیو میٹرک نظام متعارف کروایااساتذہ کیلئے ٹریننگ کا نظام بھی متعارف کروایا صدر زرداری نے کشمیر اور فلسطین پر بات کی گئی کشمیر اور فلسطین کی بات ہورہی تھی اور اپوزیشن شور شرابہ کررہی تھی آزاد کشمیر میں احتجاج پر نوٹس لینے کا صدر زرداری کا شکر گزار ہوں ۔
بلا ول بھٹو نے کہا کہ گندم درآمد کی گئی، اب نہ حکومت خرید رہی ہے نہ برآمد کی اجازت ہے،کسان جائے تو کہاں جائے، حکومت کو اب اقدامات کرنا ہوں گے، یہ نقصان نالائق ، نا اہل، غیر جمہوری غیر منتخب لوگوں کے فیصلوں کی وجہ سے ہوئے، کم از کم گندم کی برآمد سے پابندی ہٹائی جائے ،کسانوں سے خرید کر فلسطین کے مسلمانوں کو گندم بھیجیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے کسان پنجاب اور سندھ میں سراپہ احتجاج ہیں،ہماری معیشت کی شہ رگ اس ملک کے کسان ہیں،کسانوں کے معاشی قتل پر ایوان تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے،ڈالرز خرچ کر کے گندم درآمد کی گئی،فیصلے سے پیسہ ضائع ہوا، کسانوں کا معاشی قتل کیا گیا،حکومت وقت سے التماس ہے کہ کمیٹی کمیٹی کھیلنا بند کریں۔
تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے رہنما ثناءاللہ مستی خیل نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنایا جائے کے نعرے لگا دیئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں ان کے غیر سنجیدہ رویے کی مذمت کرتا ہوں بقول ان کے آئین کی بالا دستی کیلئے جدو جہد کررہے ہیں لیکن بات کرنی ہے تو صرف اسٹیبلشمنٹ سے اصل میں نہ ان کو جمہوریت نہ آئین اور قانون میں دل چسپی ہے ان کو ذاتی رونے دھونے اور اپنے مسائل میں دلچسپی ہے یہ جانتے ہیں کہ کس کا پاو¿ں پکڑنا ہے یہ ہمارے جمہوریت اور پارلیمان کے ساتھ منافقت ہے جب تک منافقت جاری ہے، ان کا رونا دھونا جاری ہے اگر جمہوریت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی موجود ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ تحفے دیتے رہتے ہیں پہلے بزدار تحفے میں دیا خیبرپختونخوا کا کیا قصور ہے کہ اس قسم کا وزیر اعلیٰ دیا خیبرپختونخوا کو جو تحفہ دیا وہ اتنا بڑا ڈرامے باز ہے وہ سمجھتا ہے کہ اس کو انہوں نے وزیراعلی بنایا اصل میں اس کو کسی اور نے وزیراعلی بنایا خان صاحب کو دکھانے کیلئے روزانہ ہوائی فائرنگ کرتا ہے خان کو خوش کرنے کیلئے ہمارے گورنر کیخلاف بیان دیتا ہے۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد شوریٰ کراچی کا ماہانہ اجلاس

   کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد شوریٰ کراچی کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کی موجودگی میں ’’سرکاری اداروں کی نج

... مزید پڑھیے

الخدمت رضاکاروں کی تربیت کا 2روزہ پروگرام مکمل،اسناد تقسیم

    کراچی( نمائندہ رنگ نو ) الخدمت کراچی کے تحت” پری مون سون “کے حوالے سے رضاکاروں کی دو روزہ ٹریننگ مکمل ہوگئی۔ رضاکاروں کو رسی کی مدد سے ریسکیو

... مزید پڑھیے

ایسوسی ایشن آف کراچی اسائمنٹ ایڈیٹرزکا الخدمت ہیڈ آف کا دورہ

  کراچی (نمائندہ رنگ نو )ایسوسی ایشن آف کراچی اسائنمنٹ ایڈیٹرز( اے کے اے ای )کاالخدمت کی دعوت پرہیڈ آفس کا دورہ کیا ۔ وفد نے

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی میٹرک بور ڈنے سالانہ عملی پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کردیا (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق نہم و دہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات 6جون سے 16

... مزید پڑھیے

بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے ملتوی امتحان کی نئی تاریخوں کااعلان (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹرسید شاہد ظہیر کے مطابق بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے 23 اپریل

... مزید پڑھیے

میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ اسکولوں کی تجدید کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک )میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدیدسال 2024-25 ءاور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول

... مزید پڑھیے

کھیل

کسٹمز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کسٹم کلب نے جیت لیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو )کسٹم انفورسمینٹ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہونے والا انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کسٹم

... مزید پڑھیے

کسٹم انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیلنج کپ، ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ملیر کامیاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کسٹم انفورسمینٹ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیلنج کپ 2024 کے ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں ۔۔ہاکی

... مزید پڑھیے

قومی کھیل کا فروغ اولین ترجیح ہے، جاوید علی میمن

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) ایچ ای سی  زون ایل انٹر یونیورسٹی ہاکی چیمپئن شپ 2023 24 کا ٹائٹل کراچی یونیورسٹی نے جیت لیا۔

... مزید پڑھیے

تجارت

ایل پی جی کی قیمت میں پچاس روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے

...

... مزید پڑھیے

ملک بھر میں اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر

... مزید پڑھیے

حکومت نے لٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی بھی مہنگی کرنے کا اعلان کردیا

اسلا م آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بھارتی انتخابات :حکمران جماعت بی جے پی 293، کانگریس و اتحادیوں کی232نشستیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل)بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں ہیما مالنی، شتروگن سنہا، راج ببر، کنگنا رناوٹ اور یوسف پٹھان

... مزید پڑھیے

امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا

اقوام متحدہ /رام اللہ (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا۔

... مزید پڑھیے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

اداکارہ اشنا شاہ کا حمل کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل دے دیا

کراچی ( شوبز ڈیسک ) اداکارہ اشنا شاہ نے حمل سے متعلق گفتگو کرنے پر صارف کو لاجواب کردیا۔ اشنا شاہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو

... مزید پڑھیے

رمشا اور احد رضا میر کو ایک ساتھ دیکھ کر مداحوں کی چہ میگوئیاں

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ رمشا خان کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر اداکار احد رضا میر کی شرکت کے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

... مزید پڑھیے

عام سی شکل کی تھی ڈینٹنگ پینٹنگ کے بعد پیاری ہوئی ہوں:اداکارہ صدف کنول

کراچی ( شوبز ڈیسک ) سپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے سرجریز کروانے کا انکشاف کیا ہے۔

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

ھن لباس اللہ لکم وانتم لباس لھن (بنت خلیل )

 بنت خلیل

وہ تمہارے لباس ہیں اور تم ان کے

 قرآن میں اللہ تعالیٰ نےمیاں بیوی کو ایک دوسرے کالباس کہا ہے۔۔۔ لباس کا کام ہوتا ہےستر کو ڈھانپنا،اسی طرح میاں بیوی ایک دوسرے کے عیب

... مزید پڑھیے

منفی رویے (بلاک)

 اُمِّ ابراہیم

اللہ رب العزت نے انسان کو اتنی نعمتوں سے نوازا ہے کہ انسان ان نعمتوں کو شمار نہیں کر سکتا۔یہ ایک بہت ہی عام اور منفی رویہ پایا جاتا ہے

... مزید پڑھیے

لوح ازل / ناولٹ (عریشہ اقبال )

 باب چہارم

عریشہ اقبال

 چلیں اس بات کو بھی چھوڑیے آپ یہ بتائیے  میں آخر آپ سے دوستی کروں بھی تو کیوں؟"" یہ تو آپ کو دوستی آزمانے کے بعد ہی معلوم

... مزید پڑھیے