اسلام آباد : حکومت نےپی ٹی آئی پر پابندی عائد کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر
تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،پابندی لگانے کے فیصلے پر کافی دنوں سے غور ہورہا تھا ۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پابندی پر غور کافی عرصے سے ہورہا تھا ،پابندی لگانے کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین جو مرضی آئے کہے ،ایک پارٹی کو وہ دیا جائے گا جس جس کا سے حق نہیں ۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کے ساتھ بہت کھلواڑ ہوچکا ،پی ٹی آئی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ طالبان کو واپس لا کر بسایا جائے ،ایک طرف دہشت گردوں کو یہاں لائے دوسری طرف جی ایچ کیو پر حملہ کرے ۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کو رٹ کے فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی جائے گی ،نظر ثانی کا فیصلہ حکومت اوران کے اتحادیوں کا ہے ۔چیئر مین نیب کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ۔نیب پر پریشر ڈال رہے ہیں ۔یہ ممنوعہ فنڈنگ کرنے ، ،دہشت گردی کرنے اور دفاعی ادارے پر حملہ کرنے والے لوگ ہیں ۔