
اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی،فوٹو فائل)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق، حق
خود ارادیت اور عالمی قوانیں کو مسلسل پامال کر رہا ہے۔ آج کا دن کشمیریوں کی لازوال بہادری اور جدوجہد آزادی کے لیے انکے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے، آج کا دن گواہ ہے کہ کشمیریوں کی نسلوں نے بھارت کے ظلم و جبر کے اگے سر نگوں نہیں کیا بلکہ دہائیوں تک بے مثال جرات اور جوانمردی سے مقابلہ کیا اور کبھی قربانیوں سے گریز نہیں کیا‘عالمی برادری کو بھارت کی طرف سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عالمی قوانین کی پامالی کے خلاف بھرپور آواز اٹھانی چاہیے۔
چھ نومبر یوم شہدائے جموں پر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چھ نومبر 1947 جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جو کشمیریوں کے ذہن پر آج تقریباً 8 دہائیوں کے بعد بھی تازہ زخم کی طرح نقش ہے۔ ہر سال دنیا بھر میں موجود کشمیری اس دن کو بھارتی فوج کی کشمیریوں کی پہلی نسل کشی کی مذمت کے طور پر مناتے ہیں۔نومبر 1947 میں بھارتی فوجی اور شدت پسندوں نے ہزاروں کشمیریوں کو بہیمانہ تشدد اور نسل کشی کا نشانہ بنایا تاکہ کشمیر کی آبادیاتی اور مذہبی اکثریت کو اقلیت میں بدلا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو مصنوعی طریقے سے بدلنے کے غیر قانونی حربے ا ٓج تک جاری ہیں۔ 5 اگست 2019 کو اٹھاے گ? اقدامات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان آزادی کی اس طویل جدوجہد میں کشمیریوں کی قیمتی جانوں کے نذرانوں اور بالخصوص نومبر 1947 میں ہزاروں کشمیریوں کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ بھارت بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی اپنی مسلح افواج کے ذریعے کشمیریوں پر اپنے غیر قانونی تسلط اور ناجائز قبضے کو قائم رکھے ہوئے ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور انسانی حقوق کی علمبردار تمام آوازیں اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔بھارت کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق، حق خود ارادیت اور عالمی قوانیں کو مسلسل پامال کر رہا ہے۔ آج کا دن کشمیریوں کی لازوال بہادری اور جدوجہد آزادی کے لیے انکے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔ آج کا دن گواہ ہے کہ کشمیریوں کی نسلوں نے بھارت کے ظلم و جبر کے اگے سر نگوں نہیں کیا بلکہ دہائیوں تک بے مثال جرات اور جوانمردی سے مقابلہ کیا اور کبھی قربانیوں سے گریز نہیں کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن حکومت پاکستان اور پاکستان کی عوام کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی گراں قدر قربانیوں کو دلی طور پہ خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ مزید براں پاکستان اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ عالمی سفارتی محاذ پر مس?لہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا اور کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی تعاون جاری رکھے گا۔





































