دھرنے کے 24 دن ہوگئے، سنگ دل حکمران بات نہیں سن : سراج الحق

        کراچی (نمائندہ رنگ نو)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے کالے بلدیاتی قانون کے

خلاف مرد وخواتین،بچے،بوڑھے،جوان 24دن سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں لیکن سندھ کے سنگ دل حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی،چیف جسٹس آف پاکستان اس سنگین مسئلے پر ازخود نوٹس لیں اور اہل کراچی کو انصاف دلوائیں،ان کے تمام مطالبات آئینی،قانونی وجائز ہیں، سندھ حکمران سن لیں اگر ان کی آواز نہیں سنی گئی تو نقصان انہی کا ہوگا۔کراچی کے عوام کا مقدمہ لڑنے پر جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن،پوری ٹیم کارکنوں اور اہل کراچی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،27فروری سے پہلے بلاول بھٹو نے بات نہیں سنی تو اندرون سندھ گوٹھوں کے عوام آپ کے گھروں اور دفترو ں کا رخ کریں گے، بلاول بھٹو دھرنے والوں کے مطالبات مان لیں اسی میں آپ کی بھلائی ہے،پیپلزپارٹی عوام کی آواز سن لے،ظالمانہ نظام نہیں چلے گا،کراچی کے معاملے میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم آپس میں ملے ہوئے ہیں،پی ٹی آئی،پیپلزپارٹی کے خلاف صرف ہوائی فائرنگ کرتی ہے،PDM فرینڈ لی اپوزیشن کررہی ہے، ان کو کراچی کے کروڑوں عوام کے مسائل نظر نہیں آتے،پیپلزپارٹی جماعت اسلامی کے مطالبات مان کر جمہوری ہونے کا ثبوت دے۔میئر کے پاس اختیارات نہیں ہوں گے تو عوام کو کیا جواب دے گااور مسائل کیسے حل کرے گا؟۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کے چوبیسویں روز جلسہ عام سے رات گئے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسے سے نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو،صوبائی امیرمحمد حسین محنتی، امیرکراچی حافظ نعیم الرحمن،نائب امیرکراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، امیر ضلع باجوڑ سردار خان،امیر ضلع ملیر محمد اسلام،امیرضلع شمالی محمد یوسف،پاکستان اسٹیل مل کے سابق صدر زاہد عسکری،بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جماعت اسلامی کے سابق پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی ودیگر نے خطاب کیا۔

 امیر ضلع جنوبی ورکن سندھ اسمبلی نے کالے بلدیاتی قانون اور کراچی کے مسائل،جائز حقوق کے حوالے سے قرارداد پیش کی جسے شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر منظور کیا۔سراج الحق نے مزیدکہاکہ جمہوریت کے نام لوگوں کے کندھوں پر سواری کرنے والے،کرپشن کے عالمی ریکارڈ بنارہے ہیں،جمہوریت کے نا م پر سیاست کرنے والے دیکھیں کہ جمہور کے مطالبات کیا ہیں، پیپلزپارٹی دیہی سندھ کے عوا م پر جاگیردارانہ اور وڈیرہ شاہی نظام کیوں مسلط ہے۔موجودہ حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے اسٹیل مل کے 4ہزار سے زائد ملازمین کو ملازمتوں سے نکال دیا، مجھے امید ہے کہ بے روزگار کرنے والوں کو قبر میں بھی سکون نہیں ملے گا۔ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی دونوں کا وقت ا ب ختم ہوگیا، میں اب دونوں پارٹی سربراہان کو لندن کے کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتا دیکھ رہا ہوں۔اسد اللہ بھٹو نے کہاکہ آج جلسہ عام نے ثابت کردیاہے کہ 24دن سے جاری دھرنے  کی جدوجہد مسلسل آگے بڑھ رہی ہے اور عوام اپنا حق لے کر رہیں گے،مراد علی شاہ نے کراچی کو تباہ کردیا اور کراچی ہی کیا لاڑکانہ کی حالت بھی ابتر ہے وہ لاڑکانہ کو بہتر نہیں کرسکے کراچی کو کیا بہتر کرلیں گے،ہماری جنگ دستور اور آئین پر عمل درآمد کی جدوجہد ہے،سندحکومت نے کالا قانون بنا کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے اور پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو سے بھی بے وفائی کی ہے کیونکہ ان کے دو رمیں میں 1972کے بلدیاتی نظام میں کراچی کو جو اختیارات دیے گئے تھے آج سب سلب کرلیے گئے ہیں۔محمد حسین محنتی نے کہاکہ جماعت اسلامی ظلم و ناانصافی کے خلاف میدان عمل میں موجود ہے، جماعت اسلامی ملک بھر میں 101دھرنے دے گی، کراچی میں بلدیاتی کالے قانون کے خلاف دھرنا 24روز سے جاری ہے، پیپلزپارٹی کے خلاف اندرون سندھ کے عوام بھی سراپا احتجاج ہیں، یہ جنگ کراچی سے کشمور تک جاری ہے اور عوام کے حقوق اور مسائل کے حل تک جدوجہدجاری رہے گی، سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے عوام پر ظلم بند کرے اور کالا بلدیاتی قانون واپس لے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ سندھ حکومت کو دو د ن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظورنہ کیے گئے تو ہم شہر کے 5اہم داخلی مقامات بند کردیں گے اور سوائے ایمبولینس کے کسی کو راستہ نہیں دیں گے،میں تجویز دیتا ہوں کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری اٹرنیشنل پریس کانفرنس بلائیں اور تمام بڑے شہروں سے میڈیا کے نمائندوں اور وہاں کے میئرز کو بھی بلالیں اور ان کو بتائیں کہ ہم نے بہترین بلدیاتی نظام تشکیل دیا ہے، لیکن اس نظام میں میئر نہ  کچرا اٹھانے کا اختیار رکھتا ہے اور نہ پانی فراہم کرنے نہ ٹیکس جمع کرنے کا نہ تعلیم اور صحت کے مسائل حل کرنے کا اختیار رکھتاہے۔

شہر شہر کی خبریں

عوام زکوٰة ،فطرہ ،صدقات وعطیات الخدمت کو دیں : نوید علی بیگ

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )چیف ایگز یکٹوالخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کےعوام زکوٰة ،فطرہ ،صدقات اور

... مزید پڑھیے

الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت” استقبال رمضان“ کی تقریبات

کراچی (نمائندہ رنگ نو)الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت شہر بھر کے کلیسٹرز میں استقبال رمضان تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،تقریبات لیای ،نئی

... مزید پڑھیے

الخدمت اور رینجرز کے اشتراک سے ملیرمیں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کے تحت پاکستان رینجرز کے اشترک سے ضلع ملیر کے مضافاتی علاقے دستانو چنا میں لنک روڈ پر

... مزید پڑھیے

تعلیم

دسویں جماعت کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے

... مزید پڑھیے

طوفانی بارشیں :بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو 7 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ (تعلیم)

کوئٹہ(ویب ڈیسک )طوفانی بارشوں کے باعث گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔نگران صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے بتایا کہ

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ کی امتحانی فارمز اور فیس یکم تا 21مارچ 2024 جمع کروائی جا سکے گی (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و دو م باہم کے سالانہ امتحانات برائے

... مزید پڑھیے

کھیل

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

ہمدرد پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، مارکیٹنگ ڈویژن کی ٹیم ٹائیگرزکی فتح

کراچی (نمائندہ رنگ نو )بانی ہمدرد پاکستان اور ملک وقوم کے ممتاز سماجی رہنما اور مدبرشہید حکیم محمد سعیدکے یوم ولادت ۹جنوری کی

... مزید پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال میچ کھیلے گی

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال

... مزید پڑھیے

تجارت

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

نئے سال میں بھی سکھ کا سانس نہیں ملے گا ،عوام پرگیس بم گرانے کی تیار ی

اسلام آبا د(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )نگران حکومت نے نئے سال میں بھی غریب عوام کو سکھ کا سانس نہ لینے کاعندیہ دے دیا ہے ۔2024 کے

... مزید پڑھیے

ہفتہ وار مہنگائی بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر رہی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )قلیل مدتی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 21 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے کے دوران بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست پر سماعت مئی تک ملتوی

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل) دہلی ہائی کورٹ نے آج جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سزائے موت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

مرکزی کردار کیلئے رنگت گوری رنگ دیکھی جاتی ہے، صبا حمید

لاہور (شوبزڈیسک) سینئر اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں مرکزی کرداروں کیلئے رنگت دیکھی جاتی ہے۔

... مزید پڑھیے

جاناں ملک کی ہسپتال میں سرجری‘ مداحوں کو خیریت سے آگاہ کیا

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ جاناں ملک بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گئیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا ایپلیکشن انسٹاگرام پر ویڈیوز کے ذریعے مداحوں و فالوورز کو اپنی صحت سے متعلق

... مزید پڑھیے

اداکارہ عائزہ خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا

دبئی ( شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ عائزہ خان بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والی معروف شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

رمضان کا اہتمام (بلاک)

رباب ارشد

سمیٹ لو برکتیں اس رمضان ساری

 نہ جانے اگلا رمضان نصیب ہو یا نہ ہو

... مزید پڑھیے

رمضان ہم اور فلسطین (سدرہ مظہر)

سدرہ مظہر

ماہ مقدس اپنی تمام تر رحمتوں کے ساتھ جلوہ افروز  ہو چکا ہے۔ اس کی برکتوں اور رحمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے  ایک مثال ذہن میں رکھیں۔ سیل کے بارے میں تو ہم

... مزید پڑھیے

رمضان میرے مہربان (بلاک)

رشیدہ صدف

پچھلے سال کی طرح میں تجھےپا کر بہت خوش ہوں، کہ بخشش کا جنت کا پروانہ لیے تو آگیا۔ خوش آمدید۔

... مزید پڑھیے