کوئٹہ (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی،فوٹو فائل ) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے وزیراعظم عمران خان کے
احکامات کو ہوا میں ا±ڑا دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی نفی کرتے ہوئے 34 گاڑیوں کے ہمراہ ایک جگہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر سڑکیں بالکل خالی نظر آئیں، سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو ایک دکان کے اندر سے بنائی گئی تھی جس کا مقصد وفاقی وزیر کا پروٹوکول دکھانا تھا، اس پروٹوکول میں کئی گاڑیاں اور پولیس کی موٹرسائیکلیں بھی شامل تھیں۔اس موقع پر سڑکیں بالکل خالی نظر آئیں۔
سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو ایک دکان کے اندر سے بنائی گئی تھی جس کا مقصد وفاقی وزیر کا پروٹوکول دکھانا تھا، اس پروٹوکول میں کئی گاڑیاں اور پولیس کی موٹرسائیکلیں بھی شامل تھیں۔ اہل علاقہ نے نے وفاقی وزیر کو اس قدر شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ آنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان عوام کے پیسوں کی حفاظت کرنے میں لگے ہیں اور انہوں نے تمام وزرا کو بھی پروٹوکول میں کمی لانے کی ہدایت کی ہے، لیکن وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کس جرا¿ت سے وزیراعظم عمران خان کے احکامات ہوا میں اُڑا دیے ۔سوشل میڈیا صارفین نے یہ ویڈیو وائرل ہونے پر وفاقی وزیر کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا۔