اسلام آباد(ویب ڈیسک ) کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔اموات کی مجموعی تعداد 6420 ہو
گئی ،633نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 304 ہوگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد7ہزار15 ہوگئی،2لاکھ 92ہزار869مریض صحت یاب ہوئے جبکہ 556کی حالت تشویشنا ک ہے
۔ ملک بھر میں میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد3 لاکھ6ہزار304 ہوگئی اور6ہزار420 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 33ہزار947ہوگئی۔ پنجاب 98ہزار428، خیبرپختونخوا میں37 ہزار357، بلوچستان میں 14ہزار394، اسلام آباد میں16 ہزار162، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار533اور گلگت میں3ہزار483 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 226 اور سندھ میں 2 ہزار460 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں88 اور آزاد کشمیر میں69 ہو گئی۔پاکستان کے 735ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلئے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920ہے۔