اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی،فوٹو فائل)پی ٹی آئی چےئرمین عمران خان ،اہلیہ بشریٰ بی بی اور80مرکزی رہنماﺅں سمیت پی ٹی آئی کے600
ارکان کےنام نو فلائی میں ڈال دیےگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قاسم سوری، اسد عمر،اسد قیصر ، مراد سعید، زلفی بخاری، ملیکہ بخاری،حماد اظہر، یاسمین راشد، اسلم اقبال سمیت دیگر 80پی ٹی آئی ارکان کے نام نوفلائی لسٹ میں شا مل کیے گئے ہیں ،ارکان کے تمام نام اےئرپورٹ اورایگزٹ پوائنٹس کو ارسال کر دےئے گئے ہیں اور متعلقہ حکام کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ جن افراد کے نام نوفلائی لسٹ میں ہیں۔ان کو کسی صورت میں بیرون ملک نہ جانے دیا جائے ۔