مائنس عمران ، پلس نوازشریف فارمولا وجود میں آسکتا ہے : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید

راولپنڈی(ویب ڈیسک،فوٹو فائل )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ رووز ایک قانون نافذ العمل ہوا ہے ،جس سے مائنس   

عمران خان اورپلس نوازشریف فارمولا وجود میں آسکتا ہے۔مجھ سمیت ساری قوم9مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے، لیکن13پارٹیوں کاٹولہ اسے اپنا سیاسی بیانہ نہ بنائے۔ ایک مہینے سے دنیامیں ہماری جگ ہنسائی ہورہی ہے اورہمارے گندے کپڑے میڈیاپردھوئے جا رہے ہیں ۔سپریم کورٹ کہتی ہے کہ چندلوگوں کےلئے قانون سازی نہیں ہوسکتی ۔ دیکھیں یکم جون کوسپریم کورٹ کیافیصلہ کرتی ہے۔یہ بات شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھی آجائے تاکہ روزروزکی چِک چِک ختم ہونواز شریف کی گاڑی چھوٹ چکی ہے جب ڈالر312روپے کاہوگااور18لاکھ آٹے کے تھیلے رمضان میں غائب ہوں گے تولوگوں کوسمجھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔7کروڑنوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہیں جواپنافیصلہ خودکرنے کاشعوررکھتے ہیں، جنہیں بےوقوف نہیں بنایاجاسکتا،میں یہ بتاچکاہوں القادرٹرسٹ ایجنڈے کے وقت میں موجود نہیں تھاکیونکہ شہزاد اکبرسے میری کبھی بھی بات چیت نہیں رہی۔