نو مئی کے واقعات نے پاکستان کو شدید معاشی نقصان پہنچایا: وزیرِ اعظم شہباز شریف

لاہور(ویب ڈیسک،خبرایجنسی،فوٹو فائل)وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت صنعتی شعبے کے حوالے سے بجٹ تجاویز پر اجلاس ہوا،

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے ذیادہ ریلیف اور معیشت کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہصنعتی شعبےکی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کیلئےاقدامات بجٹ کا حصہ ہوں گے۔میں بذاتِ خود یقینی بناو¿نگا کہ صنعتی شعبے سے تجاویز بجٹ کا حصہ بنائی جائیں۔گزشتہ حکومت نے دانستہ طور پر ملک میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کو روکا۔گزشتہ حکومت نے اپنی حکومت بچانے کیلئے آئی ایم ایف معاہدہ توڑاجس کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بالخصوص صنعتوں کو بھگتنا پڑا۔قوموں کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں۔ پاکستانی قوم با ہمت قوم ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم سب مل کر اس معاشی مشکل سے بتدریج نکل رہے ہیں۔حکومت، پوری قوم، صنعتکار اور کاروباری حضرات مل کر پاکستان کے بہتر حالات کیلئے محنت کر رہے ہیں،گزشتہ ایک برس شرپسند عناصر نے کبھی لانگ تو کبھی شارٹ مارچ اور دھرنوں سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔9 مئی کے واقعات نے نہ صرف ملک میں شر پھیلایا بلکہ پاکستان کو شدید معاشی نقصان پہنچایا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف حکومت صنعتوں کو سستی توانائی فراہم کرکے ان کی پیداواری لاگت مزید کم کرے گی، حکومت یہ بھی یقینی بنائے گی کہ بینک چھوٹی صنعتوں کو آسان شرائط پر قرض فراہم کریں۔ وزیرِ اعظم نے مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ کو اجلاس میں صنعتکاروں کی طرف سے دی گئی تجاویز کو حتمی شکل دے کر بجٹ میں شمولیت کیلئے تیار کرنے کی ہدایت کی اور چھوٹے، بڑے اور برآمدی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کے درمیان حائل تمام غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔
وزیرِ اعظمکی زیرِ صدارت آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز ، بالخصوص صنعتی شعبے سےمشاورت پر اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ملک کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے معروف صنعتکار اور سرمایہ کار وڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔