چیئرمین نیب کی ملازمت میں توسیع جھوٹے مقدمات کی مرہون منت ہےمریم اورنگزیب

لاہور(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )پاکستان مسلم لیگن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کے چوروں کو نیب آرڈننس کی شک میں این آر او

دو اور مریم نواز کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست ؟ چیئرمین نیب کی ملازمت میں توسیع نواز شریف ، شہباز شریف مریم نواز حمزہ شہباز اور مسلم لیگن کے خلاف جھوٹے مقدمات کی مرہون منت ہے ،غیر قانونی کمزور چیئرمین نیب کو شرم آنی چاہیے ۔
ہائی کورٹ میں نیب کی دائر کردہ درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا مریم نواز شریف کے خلاف نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست خوف کی علامت ہے۔دوسروں کی عزت کی دھجکیاں ا±ڑاو¿ ، دوسروں کی پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے ۔ بے گناہ جب جھوٹے مقدمات کا جواب مانگیں تو نفرت انگیز تقاریر؟ واہ۔
انہوں نے کہا تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم کی کوئی عزت نہیں؟ نیب اور اعلیٰ افسران کے خلاف کوئی بات نہ کرو ! واہ ۔تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر میڈیا ٹرائل کرو ۔اور جھوٹے مقدمات کا جواب مانگو تو نفرت انگیز تقریر قرار واہ ۔نیب مریم نواز کی اسلاآباد میں دائر درخواست کا جواب دیں ۔جھوٹا اور غلط مقدمہ بنانے پر نیب کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے اور شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہا عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی تو اسے رعایت قرار دینا سراسر توہین عدالت اور حقائق سے انکار کے مترادف ہے ۔