پی ایس ایل کے باقی میچ سیمی فائنلز کی بجائے پلے آف سے شروع کرنے کا مطالبہ

لاہور(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید پی ایس ایل

کے بقیہ میچز پلے آف سے شروع ہونے کے لیے پر امید ہیں۔
ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کوئی ورلڈکپ نہیں ہے جو 4 برس ہوتی ہو، اس میں لوگ ہار جیت کے ساتھ منسلک ہیں وہ فاتح کو دیکھنا چاہتے ہیں، اس لیے میری ذاتی رائے میں ستمبر اکتوبر نومبر کے درمیان ضرور کوئی ایسی ونڈو نکل رہی ہے جب پی ایس ایل کے میچز ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ سیمی فائنل اور فائنل نہیں ہونے چاہئیں بلکہ میچز پلے آف سے ہی شروع ہونے چاہئیں۔عاقب جاوید نے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم ہونے سے 2 ہزار سے زائد فیملیز متاثر ہو ئی ہیں یہی وجہ ہے کہ? لاہور قلندرز کے پلیٹ سے مستحق کرکٹرز کی مدد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔