شعروادب

رب کا فضل ہم پہ یہ ایقان رہے گا

اللہ پر مضبوط جب ایمان رہے گا

اس کومنالوتم انہی مصروف ساعتوں میں

معافی وہ دینے والا اک رحمان رہےگا

دنیاپلٹ رہی ہے بخشش کو تک رہی ہے

ناکام و نامراد اب شیطان رہےگا

آٹاہے نہ ہےچینی گیس بجلی کی بےچینی

سڑکوں پہ بھی اب لوگوں کا بحران رہےگا

اسپین ہو اٹلی وہ فرانس ہو یا ووہان

وحشت سے چار سو وہاں کہرام رہے گا

جس کا ہےکھویابچہ ان کرب کےدنوں میں

جنت میں اس کے ساتھ وہ غلمان رہے گا

جو شرکےساتھ ہوں گےمشکل اٹھائیں گےسب

بےکس پہ رب کا ہر سو فیضان رہے گا

قدسیہ ملک