حکیم سید صابر علی

خاردار کانٹوں میں مہکتا گلاب

چمکتے ستاروں میں دمکتا مہتاب

طلاطم خیزموجوں میں خاموش جوئےآب

انسانوں کی بھیڑ میں ایک درنایاب

حکیم محمد سعید سب سے جداسب کارفیق

قلزمِ حکمت کا شناورادب کا شہسوار

دل و دماغ کو مسخر کرنے والا خطیبِ وضع دار

گلستانِ محبت کا سپہ سالار

غربا و مساکین کے لیے شجرسایہ دار

حکیم محمد سعید سب سےجدا سب کا رفیق

ہوا کے دوش کا مسافراسلام کا سفیر

گلشنِ پاکستان کی محبتوں کا اسیر

اسلام کا شیدائی کالی کملی والے کا مریدﷺ

کروڑ پتی مگر مثلِ بوذرفقیر

حکیم محمد سعید سب سےجداسب کا رفیق

شب زندہ دار دن کا روزہ دار

دکھی انسانوں کا مسیحا طب کا قافلہ سالار

محبت کا بہتازم زم اخلاق کی آبشار

نرم دمِ گفتگوگرم دمِ جستجوکا آئینہ دار

شہید حکیم محمد سعید سب سےجداسب کا رفیق

مایوسیوں کی شب تاریک میں صبح کی کرن

شرق و غرب میں دلنشیں آواز وطن دشمنانِ اسلام کے مقابل اسلام کا مردِآہن

گفتاروکردار میں قابلِ رشک اس کا چلن

شہیدحکیم محمد سعیدسب سےجداسب کا رفیق

 

حکیم سید صابر علی

 

 

حکیم محمد سعید کی برسی کے موقع پر مدینہ الحکمت کراچی میں دو روزہ سیمینار میں شرکت کی اورحکیم صاحب کوھدیہ تبریک بنفس نفیس پیش کیا ۔