
بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی یوتھ ویمن ونگ بہاولپور نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا
ہےسکول انتظامیہ نے رمضان شارٹ کورس کا اہتمام کیا جو قابل قدر ہےاور خوش آئندہ ہے ،سارٹ کورس کا اہتمام سکول کی گارڈن ٹاؤن اور قاسم ٹاؤن برانچز میں کیا گیا تھا ۔ سٹاف اور برانچ پرنسپلز کا اعتماد ،تعاون اور مثبت رویہ ہمارے لیے نہ صرف اعزاز ہے بلکہ حوصلہ افزائی کا بھی ذریعہ بنا ہے ۔
جے آئی یوتھ ویمن ونگ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ایسے ادارے یقیناً علم کے ساتھ کردار سازی اور دینی خدمت کو بھی اپنی اولین ترجیح بناتے ہیں ۔انتظامیہ کا یہ اقدام قابل ستائش ہے جو نہ صرف تعلیمی معیار بلند کرتا ہے بلکہ دین کی خدمت میں بھی نوجوان نسل کی رہنمائی کرتا ہے ،اللہ تعالیٰ اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے اور دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا فرمائے ،جے آئی یوتھ ویمن ونگ نے ادارے کی ترقی کیلئے بھی دعاکی ہے ۔




































