
کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث
خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک شادی “وقت کا ضیاع” ہے۔
ایک سوال کے جواب میں قرۃ العین بلوچ کا کہنا تھا کہ ایک تحقیق کے مطابق شادی مردوں کیلئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے جبکہ خواتین اس بندھن میں نسبتاً کم خوش رہتی ہیں اور وہ ذاتی طور پر بھی اس رائے سے اتفاق کرتی ہیں۔
ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں بڑی تعداد میں خواتین صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعی شادی اکثر خواتین کے لیے وقت اور توانائی کا ضیاع ثابت ہوتی ہے، جبکہ مرد اس سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔




































