طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

اہتمام شائع ہونے والے میگزین کی تقریبِ رونمائی میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے اور تعلیمی اداروں میں مثبت کردار ادا کرنے کا موقع مل سکے۔محمد فاروق فرحان نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے طلبہ یونین پر عائد پابندی ختم کرنے کے حوالے سے پیش رفت ہو چکی ہے، لہٰذا اب طلبہ یونین کے انتخابات کا انعقاد ہونا چاہیے۔

رکن سند ھ اسمبلی محمدفاروق فرحان نے یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ہیں تو وفاقی اردو یونیورسٹی کے حالات اس مقام پر نہیں ہونے چاہئیں تھے۔ یونیورسٹی کا تعلیمی ماحول اور معیار مزید بہتر ہونا چاہیے۔

میگزین کا جائزہ لیتے ہوئے محمد فاروق فرحان نے کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی ایک اردو یونیورسٹی ہے، اس لیے میگزین کا اردو ورژن بھی لازمی شائع ہونا چاہیے۔ اردو ہماری قومی زبان ہے اور اس کے فروغ کے لیے تعلیمی اداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کا مستقبل نوجوان ہیں۔ نوجوانوں کو تعلیم، مثبت سرگرمیوں اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوان ہی پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مرد۔۔۔میرے والد میری پہچان، میرا فخر (ثمینہ ناہید )

ثمینہ عباس

مرد کی عظمت صرف اس کے مضبوط کندھوں، بلند آواز یا معاشرے میں اس کے مقام سے نہیں پہچانی جاتی بلکہ اس کی اصل پہچان اس کے کردار، ذمہ

... مزید پڑھیے

وحشتوں کے نگر میں قوس قزح سے لوگ (انیلہ عمران )

انیلا عمران

یہ دنیا امتحان گاہ ہے ۔ہر انسان کو اس دنیا میں عمل کے لیے ایک مختصر وقت ملا ہے اور اس کے بعد ہر انسان کو اپنی مہلت ختم ہونے کے بعد اس دار فانی

... مزید پڑھیے

بیٹی بنا کر رکھو (کشف زھراء)

کشف زہرہ

ہمارا معاشرہ آج جس تیزی سے بدل رہا ہے، اس میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا رشتہ ساس اور بہو کا ہے۔ ہر دوسرے گھر میں یہی شکوہ ہے، ساس تنگ

... مزید پڑھیے