
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم سے متعلق بیان سے بلاول بھٹو کی نااہلی کا
خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کے اس بیان پر کہ 27ویں ترمیم جبری اکثریت سے کی گئی ہے۔ ان کی نااہلی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ اگر ایک پارٹی کا لیڈر یہ کہے کہ میں نے دباؤ میں آکر آئینی ترمیم پر ووٹ دیا ہے تو اس بیان سے ان کی نااہلی ہوسکتی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ بلاول بھٹو 27ویں ترمیم کے تحت بننے والے جوڈیشل کمیشن کے بینیفشری ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے آج ناراضی میں یہ باتیں کی ہیں،بلاول بھٹ زرداری سندھ کی تقسیم کی بات پر ناراض ہوئے ہیں۔ وہاں واقعی ان کیلئے یک مسئلہ ہے، ہمیں شروع سے پتا ہے۔ سندھ کی تقسیم کی بات پر پیپلز پارٹی کے تحفظات ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی طور پر بلاول بھٹو زرداری نے بڑی سنجیدہ باتیں کیں، جی بی اور آزاد کشمیر الیکشن میں ہماری تلخیاں تھیں۔ انہوں نے سب ختم کیں اور کہا اتفاق سے چلیں گے اس دن بھی یہ غصہ نہیں تھا۔ 27ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن بنا اور بلاول بھٹو اس کے رکن ہیں۔ بلاول بھٹو کی باتوں کا ہم نے جواب دیا ،اس سے مراد یہ نہیں کہ دونوں جماعتیں آمنے سامنے آگئیں۔




































