
لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست
نے سوشل میڈیا پر دی ہے۔
اداکارہ نیلم منیر کی جانب سے تاحال بچے کی پیدائش کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیاتاہم ان کے شوہر راشد کے دوست نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر جوڑے کو مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میرے پیارے بھائی راشد کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر میں انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، اداکارہ نیلم منیر کے شوہر کے دوست نے اپنے پیغام میں نومولود بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور اہلِ خانہ کے لیے خوشیوں اور مسرتوں کی دعا کی۔



































