یاسمین شوکت
اجزاء
چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی
دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ
نمک، کالی مرچ، لال مرچ پاؤڈر حسبِ ذائقہ
سفید کری یا کریمی سوس دو بڑے چمچ
پنیر (چیز) تھوڑا سا، جو بالزکےاندربھراجاسکے
بریڈ کرمز یا میدہ،لپیٹنےکےلیے
تلنے یاہلکافرائی کرنےکےلیےتیل
ترکیب:
چکن قیمہ کو پیاز،ہری مرچ،انڈہ،نمک اورمرچوں کےساتھ اچھی طرح مکس کریں تاکہ ایک نرم مکسچر تیار ہو جائے
اب اس مکسچر سے چھوٹے چھوٹے بالز بنائیں اور ہر بال کے درمیان میں تھوڑا سا پنیر رکھ کر اسے اچھی طرح بند کر دیں تاکہ پنیر باہر نہ نکلے
بالز کو بریڈ کرمز یا میدہ لگا کر تیار کریں تاکہ ان پر کرسپی تہہ آ جائے
انہیں درمیانی آنچ پر تیل میں فرائی کریں یا کم تیل میں ہلکا فرائی کریں یہاں تک کہ وہ گولڈن براؤن ہو جائیں
جب تیار ہو جائیں تو انہیں گرم گرم سفید کری سوس یا اپنی پسند کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں




































