
واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے مؤقف کو کمزور
اور غیر مؤثر قرار دیا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے ایران جنگ سے متعلق پوپ لیو کے خیالات پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ وہ جرائم کے معاملے میں کمزور اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے انتہائی ناقص سوچ رکھتے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایسے پوپ کو پسند نہیں کرتے جو ایران کے جوہری ہتھیار رکھنے کے امکان کو درست سمجھے یا امریکا کی جانب سے وینز وویلا پر ممکنہ حملے کو غلط قرار دے،بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ پوپ لیو کے مداح نہیں ہیں، جس سے دونوں شخصیات کے درمیان خارجہ پالیسی پر واضح اختلاف سامنے آ گیا ہے۔





































